ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
خلیجی خبریں
    سابق امریکی صدر جارج بش کے انتقال پرمودی کااظہارِتعزیت

    سابق امریکی صدر جارج بش کے انتقال پرمودی کااظہارِتعزیت

    Sat, 01 Dec 2018 21:47:56 
    وزیراعظم نریندر مودی نے سنیچر کو سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کے انتقال پر اپنے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ آنجہانی لیڈر ہندوستان۔امریکہ تعلقات کے زبردست حامی تھے۔وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’’میں بش کنبہ اور امریکی عوام سے سابق امریکی صدرجارج بش کے انتقال پر اظہار تعزیت پیش کرتا ہوں۔وہ دنیا کی تاریخ کے نازک عہدکے بڑے لیڈروں میں سے ایک تھے
    بلیٹ ٹرین جاپان سے اورپٹیل کامجسمہ چائناسے آیاہوتوپکوڑے ہی بنائیں گے ،میک ان انڈیا کے دعوے پرسدھونے آئینہ دکھلایا

    بلیٹ ٹرین جاپان سے اورپٹیل کامجسمہ چائناسے آیاہوتوپکوڑے ہی بنائیں گے ،میک ان انڈیا کے دعوے پرسدھونے آئینہ دکھلایا

    Sat, 01 Dec 2018 21:38:00 
    کانگریس کے لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے آج میک ان انڈیا کے نعرے پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ بلیٹ ٹرین جاپان سے آئے گی اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کا مجسمہ چائنا سے آیا ہے تو یہاں کے لوگ کیا پکوڑے بنائیں گے۔پنجاب حکومت کے وزیراورسابق کرکٹرنوجوت سنگھ سدھونے آج یہاں کھیرتھل میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے مقامی لوگوں کو روزگار نہیں مل رہاہے
    بہار اسمبلی میں نظر آئے تیج پرتاپ یادو 

    بہار اسمبلی میں نظر آئے تیج پرتاپ یادو 

    Fri, 30 Nov 2018 23:35:53 
    آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو جمعہ کو بہار اسمبلی کے موجودہ سرمائی اجلاس کے آخری دن ایوان میں نظر آئے ۔ ریاست کے ویشالی ضلع کے مہوا اسمبلی حلقہ سے ممبر اسمبلی تیج پرتاپ نے تین نومبر کو طلاق کے لئے عرضی دی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے خود کو خاندان اور سیاست سے دور رکھا تھا۔ تیج پرتاپ سفید دھوتی اور کرتہ ملبوس کرکے جمعہ کو اسمبلی آئے
    کیا مراٹھا ریزرویشن سے بدل گئی مہاراشٹر میں سیاسی حکمت عملی ؟شیوسینا ممبر اسمبلی نے مسلمانوں کے ریزرویشن کی وکالت کر ڈالی 

    کیا مراٹھا ریزرویشن سے بدل گئی مہاراشٹر میں سیاسی حکمت عملی ؟شیوسینا ممبر اسمبلی نے مسلمانوں کے ریزرویشن کی وکالت کر ڈالی 

    Fri, 30 Nov 2018 23:27:51 
    مہاراشٹر میں مراٹھاؤں کو ریزرویشن کے بعد ایسا لگتا ہے کہ ریاست میں اس مسئلے کو لے کر سیاسی گہماگہمی تیز ہو رہی ہے۔ شیوسینا ممبر اسمبلی سنیل پربھو نے کہا ہے کہ جو پسماندہ طبقہ ہے ، چاہے وہ مسلم کیوں نہ ہوں، انہیں ریزرویشن دینا چاہئے، ان کا کام ہو جانا چاہئے، ان کو بھی انصاف ملنا چاہئے ۔ علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ’’ شیوسینا ہمیشہ ناانصافی کے خلاف لڑنے والی پارٹی ہے‘‘
    نوجوت سنگھ سدھو نے بتائی وجہ، پاکستان کی دعوت پر کیوں نہیں مانی کیپٹن امریندر سنگھ کی بات

    نوجوت سنگھ سدھو نے بتائی وجہ، پاکستان کی دعوت پر کیوں نہیں مانی کیپٹن امریندر سنگھ کی بات

    Fri, 30 Nov 2018 23:24:09 
    پنجاب حکومت کے کابینہ وزیر اور کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کے حالیہ دورۂ پاکستان کے بعد بھی تنازعہ ہوا۔ پاکستان میں کرتارپور کاریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب کے دوران بھارت مخالف اور خالصتان حامی گوپال چاولہ کے ساتھ تصویر پر کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو تنازعات میں گھر گئے۔ اگرچہ اس پر ان کی صفائی بھی آئی ہے۔ کا ریڈور کے سنگ بنیاد کی دعوت پر پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ کو بھی پہنچا تھا، لی
    کسان مارچ: راہل گاندھی نے کیا قرض معافی کا مطالبہ، کسانوں کا مستقبل بدلنے کے لیے بدلیں وزیر اعظم: راہل گاندھی 

    کسان مارچ: راہل گاندھی نے کیا قرض معافی کا مطالبہ، کسانوں کا مستقبل بدلنے کے لیے بدلیں وزیر اعظم: راہل گاندھی 

    Fri, 30 Nov 2018 23:21:29 
    قرض معافی اور فصلوں کی لاگت کی ڈیڑھ گنا امدادی قیمت دیئے جانے سمیت کئی مطالبات کو لے کر ایک بار پھر تقریبا ایک لاکھ کسان دہلی کی سڑکوں پر ہیں۔ کسانوں کو اپوزیشن جماعتوں اور تقریبا 200 کسان تنظیموں کی حمایت حاصل ہے۔ کانگریس صدر راہل گاندھی بھی کسانوں کے احتجاج میں شامل ہوئے اور مودی حکومت پر نشانہ لگایا
    دہلی ہائی کورٹ نے سنائی اداکار راج پال یادو کو 3 ماہ کی سزا ، اداکار حراست میں

    دہلی ہائی کورٹ نے سنائی اداکار راج پال یادو کو 3 ماہ کی سزا ، اداکار حراست میں

    Fri, 30 Nov 2018 23:17:26 
    دہلی ہائی کورٹ نے اداکار راج پال یادو کو 3 ماہ کی سزا سنائی ہے۔ کورٹ نے انہیں 5 کروڑ روپے کا لون نہ ادا کرنے کے معاملے میں یہ سزا سنائی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے سزا سنانے کے فورا بعد ہی راج پال یادو کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔واضح ہو کہ راج پال یادو اور ان کی بیوی رادھا نے سال 2010 میں اپنی فلم ’’اتہ پتہ لاپتہ ‘‘کے لئے یہ لون لیا تھا
    ترقیاتی شرح نمو گرنے پرسبھاش چندر گرگ مایوس

    ترقیاتی شرح نمو گرنے پرسبھاش چندر گرگ مایوس

    Fri, 30 Nov 2018 23:13:19 
    اقتصادی معاملوں کے سکریٹری سبھاش چندر گرگ نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں اقتصادی شرح نمو کے 1ء 7 فیصد رہنے کو مایوس کن بتاتے ہوئے کہا کہ حالانکہ پہلی شش ماہی میں یہ 4ء 7 فیصد رہی ہے جو اب بھی بہتر ہے۔مرکزی محکمہ شماریات کی طرف سے ستمبر میں ختم سہ ماہی کے لئے اقتصادی ترقی کے اعدادوشمار جاری کئے جانے پر اپنے رائے کا اظہار کرتے ہوئے گرگ نے جمعہ کو کہا کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کی شرح نمو 4ء4 7 فیصد
    27 سال قبل نتیش کمار پر قتل کے الزام کی منسوخی پر مبنی درخواست پر 14 دسمبر کو ہوگی سماعت

    27 سال قبل نتیش کمار پر قتل کے الزام کی منسوخی پر مبنی درخواست پر 14 دسمبر کو ہوگی سماعت

    Fri, 30 Nov 2018 23:08:16 
    وزیراعلیٰ نتیش کمار سے منسلک پنڈارک قتل معاملہ کو لے کر پٹنہ ہائی کورٹ میں 14 دسمبر کو اگلی سماعت ہوگی۔ واضح ہو کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار پر 27 سال پہلے لگے قتل کے الزام کو منسوخ کرانے کی عرضی پر سماعت ہونی ہے۔ ہائی کورٹ کے جج اے امان اللہ اس عرضی پرسماعت کر رہے ہیں