Tue, 04 Nov 2025 12:44:47
انتخابی سرگرمیوں کے درمیان الیکشن کمیشن نے آج سے ایس آئی آر (اسپیشل انٹینسیو ریویژن) یعنی (خصوصی گہری نظرثانی) کا عمل نو ریاستوں اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شروع کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، اس مہم کا براہِ راست مقصد ووٹر فہرستوں کی مکمل اور باریک بینی سے جانچ کرنا ہے تاکہ ہر اہل شہری کا اندراج یقینی بنایا جا سکے اور غیرقانونی یا غلط اندراجات کو فہرست سے خارج کیا جا سکے۔
View more
Tue, 04 Nov 2025 12:37:12
ملک میں ’ووٹ چوری‘ اور انتخابی دھاندلی کے الزامات نے زور پکڑ لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر بھی گہرے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ گزشتہ روز ممبئی میں مہاوکاس اگھاڑی سمیت ریاست مہاراشٹر کی تمام اپوزیشن جماعتوں نے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر ووٹ چوری کے خلاف بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا۔
View more
Mon, 03 Nov 2025 18:53:31
سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو آج کل بہار اسمبلی انتخابات میں مہا گٹھ بندھن کے لیے انتخابی مہم چلا رہے ہیں، اس دوران انہوں نے اتوار کو سرائے رنجن، سیتامڑھی اور چھپرا میں تابڑتوڑ کئی عوامی جلسے کئے۔
View more
Mon, 03 Nov 2025 18:46:27
اتر پردیش میں تین سطحی پنچایتی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹ کی جانچ میں چونکا نے والا انکشاف ہوا ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کو کئی اضلاع میں لاکھوں ایسے ووٹر ملے ہیں جن کے نام ایک ہی فہرست میں دو یا تین بار آئے ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ پیلی بھیت، وارانسی، بجنور اور ہاپوڑ جیسے اضلاع میں اس طرح کی تکرار سب سے زیادہ ہیں۔
View more
Mon, 03 Nov 2025 17:39:21
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے انل امبانی کے ریلائنس گروپ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے گروپ کے تمام اداروں سے وابستہ تقریباً 3,084 کروڑ روپے قیمت کے اثاثے قرق کرلئے ہیں۔ قرقی کے یہ احکامات 31 اکتوبر2025 کو پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کی دفعہ 5(1) کے تحت جاری کیے گئے تھے۔ جن املاک کو قرق کیا گیا ہے ان میں ممبئی کے باندرہ ویسٹ، پالی ہل واقع ان کی رہائش بھی شامل ہے۔
View more
Mon, 03 Nov 2025 11:00:58
الیکشن کمیشن کے ذریعہ دوسرے مرحلے میں ملک کی ۱۲؍ ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں ایس آئی آر کے اعلان کے بعد اپوزیشن کی حکمرانی والی ریاستوں میں شدیدتشویش پائی جارہی ہے۔ اسی وجہ سےتمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کےاسٹالن نے ایس آئی آر کو جمہوریت کا قتل قرار دیا۔
View more
Sun, 02 Nov 2025 18:48:40
بہار اسمبلی انتخابات کی تشہیر کے دوران راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما اور مہاگٹھ بندھن کی جانب سے وزیراعلیٰ کے امیدوار تیجسوی یادو نے اتوار کو مکامہ میں ایک عظیم الشان انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی لڑائی غریبی، بے روزگاری، مہنگائی، بدعنوانی، پلاین (نقل مکانی) اور مجرموں کے خلاف ہے۔ انہوں نے مکامہ کی عوام سے آر جے ڈی امیدوار کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔
View more
Sun, 02 Nov 2025 18:35:56
بہار اسمبلی انتخابات کی مہم زوروں پر ہے اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہفتے کو بیگوسرائے اور کھگڑیا میں دو بڑے جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاست کی این ڈی اے حکومت پر زبردست حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت پر خطرہ منڈلا رہا ہے اور نوجوانوں کو اصل مسائل سے بھٹکانے کی دانستہ کوشش کی جا رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy