لکھنؤ ، 18/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی)عرصہ بعد سماجوادی پارٹی بدھ کو مہنگائی سمیت کئی مدعوں پر سڑک پر اتری ۔ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی ہدایت پر ضلع یونٹس نے مہنگائی ، نیٹ پیپر لیک ، ایودھیا میں چندہ چوری ہونے اور نظم و نسق سمیت کئی موضوعات پرکلکٹریٹ پر دھرنا دیا۔
اس دھرنے میںموہن لال گنج کے رکن پارلیمنٹ آر کے چودرھری ، سابق رکن اسمبلی امبریش سنگھ پشکر، اور ریاستی سکریتری اشوک یادو سمیت کئی سینئر لیڈران شامل ہوئے ۔ دھرنے کے بعد ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ میمورنڈم بھیجا گیا۔ جمعرات کو سماجوادی پارٹی کی مہانگر یونٹ بھی مظاہرہ کرےگی۔ موہن لال گنج ، ملیح آباد، سروجنی نگر، بخشی کا تالاب اسمبلی حلقوں کے کارکنان قیصرباغ واقع پارٹی کے ضلع دفتر پر جمع ہوئے ۔ یہاں سے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پر احتجاج کرتے ہوئے کارکنان بیل گاڑی لے کر کلیکٹریٹ تک پہنچے ۔ وہیں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ پر بھی احتجاج درج کرایا۔ کسانوں کو کھاد ملنے میں ہورہی دقت ، مسلسل بڑھ رہی بے روزگاری ، جرائم میں اضافہ ، خواتین کے خلاف ظلم سمیت دیگر مسائل پر میمورنڈم سونپا گیا۔ اس موقع پر سابق بلاک پرمکھ راج بالا راوت ، گومتی یادو، صلاح الدین مسن ، راشد علی ، سونو کنوجیہ سمیت دیگر لوگ موجود رہے ۔ اب جمعرات کو لکھنؤ کینٹ، لکھنؤ مشرق ، لکھنؤ سنٹرل ، لکھنؤ شمالی اور لکھنؤ مغرب اسمبلی حلقہ کے کارکنان بھی مظاہرہ کریں گے۔