بنگلورو ، یکم جنوری (ایس او نیوز /ایجنسی)نئے سال کے موقع پر حکومتِ کرناٹک کے تمام ایڈیشنل چیف سیکریٹریز، پرنسپل سیکریٹریز اور سیکریٹریز کے علاوہ پولیس محکمہ کے آئی جی پی اور اعلیٰ افسران، نیز محکمۂ جنگلات کے چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ (سی سی ایف) اور دیگر سینئر افسران نے ودھان سودھا میں وزیرِ اعلیٰ سدارامیا سے ملاقات کر کے انہیں نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ نے بھی تمام اعلیٰ سرکاری افسران کے ساتھ نئے سال کی نیک تمناؤں کا تبادلہ کیا اور مختصر خطاب کرتے ہوئے عوامی خدمت، انتظامی شفافیت اور ریاست کی مجموعی ترقی کے لیے باہمی تعاون پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران حکومتِ کرناٹک کی چیف سیکریٹری شالنی رجنی شریش،ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر ایم۔ اے۔ سلیم ، ایڈیشنل چیف سیکریٹرییز انجم پرویز، محمد محسن سمیت مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔