Wed, 17 May 2017 19:22:40
مسجد نبوی میں زائرین کو سہولیات کی فراہمی کی ذمہ دار ادارے نے رمضان المبارک کے دوران معذور اور عمر رسیدہ افراد کی سہولت کے لیے تین ہزار وہیل چیئر فراہم کی ہیں۔
View more
Wed, 17 May 2017 19:19:59
ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ شام اور عراق میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکی دورے کے دوران صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتیہوئے دونوں صدور نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔وائٹ ہاؤس میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ عرب دنیا میں
View more
Wed, 17 May 2017 19:16:02
ایران میں پرسوں جمعہ کو ہونے والے صدارتی انتخابات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہورہے ہیں۔ تہران کے سابق میئر محمد باقر قالیباف کی شدت پسند صدارتی امیدوار ابراہیم رئیسی کے حق میں دست برداری اور اسحاق جہانگیری کی صدر حسن روحانی کی حمایت کے اعلان کے بعد اب مقابلہ صرف دو شخصیات کے درمیان رہ گیا ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ دونوں امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ ہونے کی توقع ہے کیونکہ بنیاد پرست حلقے ابراہیم رئیسی
View more
Wed, 17 May 2017 18:37:13
ٹوئیٹر پر سرگرم حلقوں کی جانب سے ایک وڈیو کلپ گردش میں آیا ہے جس میں ایک فور وہیل گاڑی پیچھے سے ایک دوسری گاڑی کی ٹکر لگنے کے بعد بے قابو ہو کر ایک دکان پر چڑھ دوڑی۔
View more
Wed, 17 May 2017 18:27:05
سعودی عرب نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی پشت پناہی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
View more
Wed, 17 May 2017 18:16:34
امریکی قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر مکماسٹر نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ وائیٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران کئی معاہدوں کی منظوری دیں گے اور ریاض میں اسلام کے حوالے سے خطاب کریں گے۔
View more
Tue, 16 May 2017 19:27:32
امریکی حکام نے امریکی میڈیا کو بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے بارے میں انتہائی خفیہ معلومات کا تبادلہ کیا ہے۔اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ یہ معلومات ایک ایسے اتحادی کی جانب سے آئی تھیں جس نے امریکہ کو انھیں روس تک پہنچانے کی اجازت نہیں دی تھی۔
View more
Tue, 16 May 2017 19:14:07
ایوارڈ یافتہ صحافی ہاویئر والدیس کو میکسیکو کی مغربی ریاست میں قتل کر دیا گیا ہے۔منشیات کی اسمگلنگ اور منظم جرائم سے متعلق خبروں کے ماہر والدیس کو پیر کو کولیاکین شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔ یہ صحافی اپنے کام کے سلسلے میں یہاں مقیم تھے۔منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق خبر نگاری پر 50 سالہ والدیس کو 2011ء میں کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے انٹرنیشنل پریس فریڈم ایوارڈ دیا
View more
Tue, 16 May 2017 19:06:28
جمہوریہ وسطی افریقہ میں اقوام متحدہ کے کثیر جہتی مشن یعنی ایم آئی این یو ایس سی اے نے کہا ہے کہ ری پبلک کے ایک دور افتادہ قصبے بن غاسومیں مسلمانوں کو ہدف بنانے والی مسلح ملیشیاؤں نے حالیہ دنوں میں 30 عام شہریوں اور اقوام متحدہ کے 6 امن کاروں کو ہلاک اور بہت سے دوسروں کو زخمی کر دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy