Thu, 06 Apr 2017 21:45:54
اتر پردیش کے قریشی سماج نے گؤکشی نہیں کرنے کا بڑا فیصلہ لیا ہے۔آل انڈیا جمعیتہ القریش اترپردیش کے نائب صدر حاجی شکیل قریشی نے کہا ہے کہ اب ان کی برادری کے لوگ گؤکشی اوران کی خرید و فروخت نہیں کریں گے اور اس فیصلہ کو نہ ماننے والوں کا حقہ پانی بند کر دیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ ذاتی مفاد کے لیے کسی کی مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا حق ہمیں یا کسی کو بھی نہیں ہے، اسی کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
View more
Thu, 06 Apr 2017 21:39:19
دنیا میں سال 2015میں مرنے والے ہر 10افراد میں سے ایک سے زیادہ کی موت تمباکو نوشی کی وجہ سے ہوئی ہے اور ان میں سے 50فیصد سے زیادہ موت صرف چار ممالک میں ہوئی ہے جن میں ہندوستان بھی شامل ہے۔ایک نئی تحقیق سے یہ معلومات سامنے آئی ہے۔میڈیکل میگزین ’دی لین سیٹ‘میں شائع گلوبل برڈن آف ڈیسیز(جی بی ڈی)کے مطالعہ کے مطابق،2015میں دنیا میں ہوئی 64لاکھ لوگوں کی موت میں سے 11فیصد سے زیادہ لوگوں کی موت کا سبب تمبا
View more
Thu, 06 Apr 2017 21:33:13
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بی جے پی کے 37ویں یوم تاسیس پر پارٹی کارکنوں کی جدوجہد کو یاد کیا اور کہا کہ پارٹی سماج آخری کونے پر کھڑے ہندوستانی ، خاص طور پر غریبوں اور محرومطبقات کی خدمت کرنے کی اپنی کی کوششوں کو پورے جوش سے آگے بڑھاتی رہے گی۔
View more
Thu, 06 Apr 2017 21:27:24
کانگریس سمیت کئی اپوزیشن پارٹیوں نے ای وی ایم سے چھیڑچھاڑ کو لے کر محاذ کھول دیا ہے ۔ممبئی کے وکولا علاقے میں 600لوگوں نے باقاعدہ مفاد عامہ کی عرضی دائر کی ہے۔ان لوگوں نے حلف نامہ دے کر کہا ہے کہ ان سب نے اپنے پسندیدہ آزاد امیدوار کو ووٹ کیا لیکن کئی لوگون کے ووٹ اس کو ملے ہی نہیں۔
View more
Thu, 06 Apr 2017 21:22:14
پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔اْنھوں نے جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان سیریز کے بعد وہ ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔
View more
Thu, 06 Apr 2017 21:19:51
کمبوڈیا اور میانمار کے خلاف حال ہی میں مثبت نتائج حاصل کرنے پر ہندوستانی فٹ بال ٹیم فیفا کی تازہ عالمی رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگا کر 101 ویں مقام پر پہنچ گئی ہے جو گزشتہ 20 سے زائد سالوں میں اس کی بہترین رینکنگ ہے۔
View more
Thu, 06 Apr 2017 21:15:31
ہندوستان کے کے شیام کمار(49 کلوگرام) نے بینکاک میں تھائی لینڈ انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخل ہوئے لیکن روہت ٹوکس( 64 کلو) کو سیمی فائنل میں ہارنے کی وجہ سے کانسہ سے اکتفا کرنا پڑا۔ شیام کمار نے آخری چار کے مقابلے میں منگولیا کے گنکھیاگ گن ارڈین کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
View more
Thu, 06 Apr 2017 21:11:22
دنیا کے جارحانہ بلے بازوں میں شمار ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈز کو وراٹ کوہلی کے جارحانہ انداز میں کچھ بھی غلط نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا ہ مجھے وراٹ کا جارحانہ انداز بہت پسند آتا ہے۔ کپتان کے طور پر وہ اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور میں اس میں کچھ بھی غلط نہیں مانتا ہوں۔
View more
Thu, 06 Apr 2017 21:05:37
آئی پی ایل 2017 کے پہلے میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے سن رائزرس حیدرآباد کے بلے باز یوراج سنگھ نے کہا ہے کہ ٹیم انڈیا میں واپسی کی وجہ سے ہی ان کی بلے بازی بہتر ہوئی ہے۔ یوراج نے پہلے ہی میچ میں 27 گیند کھیل کر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ رہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy