ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
اسپورٹس
    والینسیا نے سیلٹا کو 3۔2 سے شکست دی

    والینسیا نے سیلٹا کو 3۔2 سے شکست دی

    Fri, 07 Apr 2017 18:56:36 
    ہسپانوی فٹ بال لیگ میچ میں والیں سیا نے سیلٹا کو 3۔2 سے ہرا دیا۔ لا لیگا ٹیبل میں 12 ویں نمبر پر رہے والینسیا نے ابتدائی آٹھ منٹ میں ہی پانچ کارنر حاصل کئے اور جارحانہ شروعات کی۔ وہیں دوسری طرف 10 ویں مقام کی ٹیم سیلٹا نے اب تک 29 میچ کھیلتے ہوئے 12 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اس 12 میں شکست ہوئی ہے۔
    ہندوستانی کھلاڑیوں کو ملیں گے غیر ملکی کوچ

    ہندوستانی کھلاڑیوں کو ملیں گے غیر ملکی کوچ

    Fri, 07 Apr 2017 18:52:05 
    ہندوستانی کھلاڑیوں کو اب غیر ملکی کوچ کی خدمات بھی ملیں گی۔ وزارت کھیل نے 2020 کے ٹوکیو اولمپک اور اگلے سال ہونے والی بہت سے کھیل مقابلوں کو دیکھتے ہوئے دو اعلی غیر ملکی ایتھلیٹکس کوچ مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ان میں سے ایک کوچ ریس واکنگ اور دوسرے 400 میٹر دوڑ کے لئے مقرر کیا جائے گا۔
    فلسطین میں ’یوم اسیران‘ بھرپور طریقے سے منانے کی تیاری

    فلسطین میں ’یوم اسیران‘ بھرپور طریقے سے منانے کی تیاری

    Fri, 07 Apr 2017 18:44:12 
    فلسطین کی سیاسی، سماجی اور شہری تنظیموں نے رواں سال 17 اپریل کو ’یوم اسیران‘ بھرپور اور موثر انداز میں منانے کا اعلان کیا ہے۔گذشتہ روز غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں ’جنرل فیڈریشن ا?ف ٹریڈ یونینز‘ کے اجلاس میں مقامی تنظیموں کے مندوبین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جنین میں منعقدہ مشاورتی اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے 17 اپریل کو فلسطین میں یوم اسیران کو بھرپور طریقے سے منانے کے ساتھ صہیونی عقوبت خانوں
    مکانات مسماری کا صہیونی قانون اسرائیلی نسل پرستی:حماس

    مکانات مسماری کا صہیونی قانون اسرائیلی نسل پرستی:حماس

    Fri, 07 Apr 2017 18:15:47 
    اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اسرائیلی پارلیمنٹ سیحال ہی میں منظور کیے گئے نام نہاد قانون’کمینٹس‘ کی شدید مذمت کی ہے جس کے تحت حکومت کو سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مکانات مسماری میں تیزی لانے کا اختیار دیا گیا ہے۔ترجمان عبدالطیف القانوع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں مکانات مسماری میں تیزی لانے کا نام نہاد قانون انتہائی خطرناک اور صہیونی ریاست کی نسل پرستانہ پالیسیوں کا وا
    دنیا بھر میں اسرائیلی سفارت خانوں کا حکومت کے خلاف احتجاج

    دنیا بھر میں اسرائیلی سفارت خانوں کا حکومت کے خلاف احتجاج

    Fri, 07 Apr 2017 18:08:08 
    صہیونی ریاست کے دنیا بھرمیں 102 سفارت خانوں کے سفارتی عملے نے گذشتہ روز اجتماعی طور پر ہڑتال کی اور سفارتی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کیا۔ احتجاج کرنے والے سفارت کاروں نے اپنی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو وہ احتجاجی تحریک کو وسعت دے سکتے ہیں۔
    شام میں جہاد کی حمایت کرنے پر جرمنی میں پانچ افراد کو سزائے قید

    شام میں جہاد کی حمایت کرنے پر جرمنی میں پانچ افراد کو سزائے قید

    Fri, 07 Apr 2017 18:02:41 
    جرمنی کی ایک عدالت نے شام میں لڑنے والے جہادی گروپوں کی حمایت کرنے کے جرم میں چار مردوں اور ایک عورت کو قید کی سزا سنائی ہے۔
    شام پر امریکی میزائل حملے خود مختار ملک کے خلاف جارحیت ہیں

    شام پر امریکی میزائل حملے خود مختار ملک کے خلاف جارحیت ہیں

    Fri, 07 Apr 2017 17:53:47 
    امریکہ نے شام میں باغیوں کے زیرِ اثر علاقوں شامی فوج کی جانب سے مشتبہ کیمیائی حملے کے جواب میں فضائی اڈے پر میزائلوں سے حملے کیے ہیں جبکہ روس کا کہنا ہے کہ یہ صاف ظاہر ہے کہ امریکی حملوں کی تیاری پہلے ہی سے کی گئی تھی۔امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ مشرقی بحیر? روم میں بحری بیڑے سے 59 ٹام ہاک کروز میزائلوں سے شام کے ایک فضائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔مقامی حکام اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فوجی اڈہ
    یوپی میں لاگو ہوگا سٹیزن چارٹر، سختی سے عمل کرایا جائے گا

    یوپی میں لاگو ہوگا سٹیزن چارٹر، سختی سے عمل کرایا جائے گا

    Thu, 06 Apr 2017 21:50:47 
    یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ مسلسل سخت فیصلے لے کر پورے نظام کو ٹھیک کرنے کا دعوی کرتے نظرآرہے ہیں ۔وزیر اعلی یوگی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ریاست میں سٹیزن چارٹر لاگو کرے گی، جسے سب کو ماننا ہوگا، اس پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔انہوں نے ایک انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اقتدار یوگیوں کے لیے ہے، بھوگیوں کے لیے نہیں ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی اس کی مثال ہیں، ان کے آنے سے عوام میں اعتما
    بریلی میں قریشی برادری نے کیا گؤ کشی نہ کرنے کا فیصلہ؛ گائے کے گوشت کی خریدوفروخت کرنےوالوں کا سماجی بائیکاٹ

    بریلی میں قریشی برادری نے کیا گؤ کشی نہ کرنے کا فیصلہ؛ گائے کے گوشت کی خریدوفروخت کرنےوالوں کا سماجی بائیکاٹ

    Thu, 06 Apr 2017 21:45:54 
    اتر پردیش کے قریشی سماج نے گؤکشی نہیں کرنے کا بڑا فیصلہ لیا ہے۔آل انڈیا جمعیتہ القریش اترپردیش کے نائب صدر حاجی شکیل قریشی نے کہا ہے کہ اب ان کی برادری کے لوگ گؤکشی اوران کی خرید و فروخت نہیں کریں گے اور اس فیصلہ کو نہ ماننے والوں کا حقہ پانی بند کر دیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ ذاتی مفاد کے لیے کسی کی مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا حق ہمیں یا کسی کو بھی نہیں ہے، اسی کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔