Thu, 06 Apr 2017 20:05:59
حماس سے تعلق رکھنے والے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل سے تعاون کرنے کے الزام میں تین فلسطینیوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔بیان کے مطابق تین فلسطینیوں کو جن کی عمریں 32، 42 اور 55 سال ہیں عدالت کی جانب سے بغاوت اور غیر ملکی پارٹیوں کے ساتھ مل کر سازشیں کرنے کا جرم ثابت ہونے پر یہ سزا دی گئی۔
View more
Thu, 06 Apr 2017 19:41:53
امدادی اداروں نے لیبیا کے سمندری پانیوں کے قریب تارکین وطن سے کھچا کھچ بھری سات کشتیوں کو بچا کر ان پر موجود سات سو سے زائد تارکین وطن کو ریسکیو کر لیا ہے۔اطالوی کوسٹ گارڈز کی جانب سے بدھ پانچ اپریل کی شام بتایا گیا کہ یہ شکستہ حال کشتیاں بحیرہء روم کی موجوں سے نبردآزما تھیں، تاہم انسانی بنیادوں پر کام کرنے والی کئی تنظیموں کی کشتیوں نے ان تارکین وطن کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا۔بتایا گیا ہے کہ م
View more
Wed, 05 Apr 2017 21:02:48
)بھگوان رام کی نگری ایودھیا میں رامنومی کے موقع پر ایک بڑا حادثہ ہو گیا۔ رامنومی کے میلے میں مبینہ طور پر بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون عقیدتمند کی موت ہو گئی، جبکہ بہت سے لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ وہیں انتظامیہ کا دعوی ہے کہ خاتون کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ رامنومی کے موقع پر ایودھیا میں بڑی تعداد میں زائزرین پہنچے تھے۔ بدھ کو یہاں کنک بھون مندر میں عقیدتمندوں کی بھیڑلگ گئی۔
View more
Wed, 05 Apr 2017 20:53:27
اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے انتخابات میں کئے گئے وعدے کو نبھاتے ہوئے چھوٹے اور معمولی کسانوں کے ایک لاکھ روپے تک کا قرض معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہیں ریاست کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اسے ناکافی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔کسانوں کے قرضہ معافی فیصلے کی سماجوادی پارٹی نے تنقید کی ہے جبکہ کانگریس نے اسے سراہا ہے۔
View more
Wed, 05 Apr 2017 20:45:55
)الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم )کو لے کر راجیہ سبھا میں بدھ کو جم کر ہنگامہ ہوا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی کو کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔اس معاملے پر بحث کے دوران حزب اختلاف کے لیڈر غلام نبی آزاد نے ای وی ایم کے استعمال پر روک لگانے کا مطالبہ کیا۔ہنگامے سے ناراض راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین نے کہا کہ ای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ کا مسئلہ الیکشن کمیشن کے سامنے اٹھایئے، اس کا ایوان
View more
Wed, 05 Apr 2017 20:41:42
تین طلاق کے مسئلہ پر پورے ملک میں بحث ہو رہی ہے۔ایک طرف تین طلاق کے خلاف قانون بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، تو وہیں دوسری طرف آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ سمیت دوسری مسلم تنظیمیں اس کی سخت مخالفت کر رہی ہیں۔ایسے میں اب کچھ مسلم تنظیموں اور مسلم مذہبی رہنماؤں کی جانب سے بھی تین طلاق پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جانے لگاہے ۔
View more
Wed, 05 Apr 2017 20:26:05
ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو اپرنا یادو کے بعد آج ایس پی لیڈر شیوپال سنگھ یادو اتر پردیش کے نومنتخب وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی ہے ۔دونوں کی ملاقات وزیراعلی رہائش گاہ پر ہوئی۔حالانکہ دونوں کے درمیان کیا بات چیت ہوئی ،یہ صاف نہیں ہو پایاہے ، کیونکہ یوگی سے ملاقات کے بعد شیو پال یادو میڈیا سے بچتے ہوئے سیدھے اپنی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہو گئے۔
View more
Wed, 05 Apr 2017 20:21:09
پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور تجربہ کار بلے باز یونس خان کے نام سنہ 2016 کے لیے وزڈن کے پانچ بہترین کرکٹرز میں شامل کیے گئے ہیں۔وزڈن کی جانب سے انڈیا کے وراٹ کوہلی کو لیڈنگ کرکٹر آف دا ائیر یا سال کا سب سے نمایاں کھلاڑی قرار دیا گیا ہے جبکہ بقیہ تین کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے بین ڈکٹ، کرس ووکس اور ٹوبی رونلڈز جونز شامل ہیں۔
View more
Wed, 05 Apr 2017 20:07:12
آسٹریلیا کے سابق بلے باز جسٹن لینگر نے سری لنکا کے اسپنر متھیا مرلی دھرن کو اپنے کرکٹ کیریئر کا سب سے زیادہ خطرناک بالر بتایا۔ لینگر نے انکشاف کیا ہے مرلی دھرن کے خلاف کھیلنے سے پہلے وہ رات کو چین سے سو بھی نہیں پاتے تھے۔ لینگر سے پوچھا گیا تھا کہ اپنے کرکٹ کیریئر میں انہوں نے سب سے زیادہ ڈر کن کن گیند بازوں سے لگتا تھا۔اس سوال کے جواب میں انہوں نے مرلی دھرن کا نام لیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy