Tue, 04 Apr 2017 17:34:04
کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ جنوبی کولمبیا میں ویک اینڈ پر شدید بارشوں کے بعد سیلابی پانی اور کیچڑ کے ریلے کے باعث 262 افراد مارے گئے تھے، جن میں 43 بچے بھی تھے۔ حکام نے بتایا ہے کہ امدادی کارکن متاثرہ علاقوں میں سرچ اور ریسکیو کا کام اب بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
View more
Tue, 04 Apr 2017 17:16:36
پاکستان سے تعلق رکھنے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کینیڈا کی پارلیمان سے خطاب کریں گی۔ طالبان کے ایک حملے میں زخمی ہونے والی ملالہ یوسف زئی کو 2014ء نوبل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا ہے کہ نوبل انعام یافتہ انسانی حقوق کی نوجوان کارکن ملالہ یوسفزئی ان کے ملک کی پارلیمان سے خطاب کریں گی۔
View more
Mon, 03 Apr 2017 21:02:47
یوپی اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد اکھلیش یادو کو مسلسل مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پہلے والد ملائم سنگھ نے ان پر حملہ بولا تھا اور اب ایک اور ایس پی لیڈر نے ان پر لیٹر بم پھوڑا ہے۔سماج وادی پارٹی کی صوبائی مجلس عاملہ کے سابق رکن سدھیر سنگھ نے خط میں لکھا ہے کہ گھمنڈ تو راون کا بھی نہیں رہا ،تو ہم آپ کیا چیز ہیں؟ شکست سے آپ نے کوئی سبق نہیں لیا ہے،آپ کو اپنے کچھ لوگوں کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہ
View more
Mon, 03 Apr 2017 20:49:00
جموں کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں مرکزی ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف )کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے میں تین نوجوان شہید ہو گئے ہیں ۔ابتدائی معلومات کے مطابق، سی آر پی ایف جوانوں کا قافلہ پنتھا چوک کے پاس سے گزر رہا تھا، تبھی کچھ مسلح افراد نے ان پر حملہ کر دیا،اس حملے کے بعد فوج نے پورے علاقے کو گھیر لیا اور حملہ آوروں کی تلاش میں مصروف ہوگئی ۔
View more
Mon, 03 Apr 2017 20:37:30
ہماچل پردیش کے وزیر اعلی ویر بھدر اور ان کے خاندان کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ان کے اور ان کی بیوی پرتیبھا سنگھ کو آمدنی سے زیادہ اثاثہ کے معاملے میں سی بی آئی کی جانب سے ملزم بنائے جانے کے بعد ای ڈی نے ویر بھدر کے بیٹے وکرمادتیہ پر نکیل کسنا شروع کر دیا ہے،جس کے تحت ای ڈی نے آج منی لانڈرنگ روک تھام ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ان کے دہلی میں واقع فارم ہاؤس کو ضبط کر لیا ہے۔دراصل،
View more
Mon, 03 Apr 2017 20:14:20
آسام کے دارالحکومت گوہاٹی ریلوے اسٹیشن پر پیر کی صبح جی آر پی نے 10لاکھ روپے کی قیمت کا ایک کلو گرام براؤن سوگر برآمد کیا ہے۔اس سلسلے میں دو اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتارکئے گئے اسمگلروں کی شناخت انل کمار گپتا( 40)اور سومیت کمار گپتا (34)کے طور پر کی گئی ہے۔دونوں اتر پردیش کے بریلی ضلع کے رہنے والے بتائے گئے ہیں۔
View more
Mon, 03 Apr 2017 20:03:58
)کانگریس صدر سونیا گاندھی کے داماد اور پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس میں نیشنل اور ریاستی ہائی ویز کے 500میٹر کے دائرے میں آنے والی شراب کی دکانوں کو بند کرنے کی ہدایت ہے۔
View more
Mon, 03 Apr 2017 19:41:18
صومالیہ سے تعلق رکھنے والے قذاقوں نے ہندوستان کا ایک مال بردار بحری جہاز نیم خود مختار علاقے پْنٹ لینڈ کے ساحل کے نزدیک سے اغوا کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق جہاز صومالیہ کی بندر گاہ کی جانب جا رہا تھا۔ ابھی تک جہاز کے عملے کے بارے میں اطلاع نہیں مل سکی ہیں۔دو ہفتے قبل بھی موغادیشو جانے والا ایک تیل بردار جہاز قذاقوں نے پکڑ لیا تھا لیکن بعد میں اس کو بغیر کسی معاوضے کے چھوڑ دیا گیا۔
View more
Mon, 03 Apr 2017 19:15:12
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ یا اس کے بغیر بھی شمالی کوریا کی جانب سے جوہری اسلحے کے خطرے کو حل کر لے گا۔انھوں نے برطانیہ کے اخبار فائنینشیئل ٹائمز (ایف ٹی) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ اگر چین شمالی کوریا کا مسئلہ حل نہیں کرتا تو ہم کریں گے۔ ہم آپ سے کہہ رہے ہیں کہ ہم ایسا ہی کریں گے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا تنہا وہ اس کام کو انجام دینے میں کامیاب ہوں گے تو انھوں نے کہا 'مکمل طور
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy