ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
اسپورٹس
    وزیر اعظم کی ممبران پارلیمنٹ کو سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے کی صلاح

    وزیر اعظم کی ممبران پارلیمنٹ کو سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے کی صلاح

    Wed, 29 Mar 2017 20:19:41 
    اتر پردیش، اتراکھنڈ میں ملی شاندار کامیابی کے ساتھ ہی گوا اور منی پورسمیت ان چاروں ریاستوں میں بی جے پی کے اقتدار پر قابض ہونے کے بعد ہی وزیر اعظم نریندر مودی بی جے پی ممبران پارلیمنٹ سے روبرو ہوکر ان کے حلقے میں چل رہے ترقیاتی کاموں اور مرکزکے منصوبوں کی معلومات لے رہے ہیں۔
    سپریم کورٹ کا آٹوموبائل مینوفیکچرر کمپنیوں کو جھٹکا ، یکم اپریل سے بی ایس- 3گاڑیوں کی فروخت پر روک 

    سپریم کورٹ کا آٹوموبائل مینوفیکچرر کمپنیوں کو جھٹکا ، یکم اپریل سے بی ایس- 3گاڑیوں کی فروخت پر روک 

    Wed, 29 Mar 2017 20:17:07 
    )ملک بھر میں آلودگی کو لے کر سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔یکم اپریل 2017سے آٹو مینو فیکچررکمپنیاں بی ایس - 3گاڑیاں فروخت نہیں کر پائیں گی۔عدالت عظمی نے ملک بھر میں ایسی گاڑیوں کے فروخت کرنے پر روک لگا دی ہے۔اس سے گاڑی بنانے والی کمپنیوں کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔کمپنیوں کے اسٹاک میں تقریبا 8.2لاکھ آٹوموبائل ہیں۔عدالت نے کہا کہ کمپنیوں کو معلوم تھا کہ یکم اپریل 2017سے بی ایس-
    جے این یو کیمپس میں سیکورٹی کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمرے لگنے شروع

    جے این یو کیمپس میں سیکورٹی کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمرے لگنے شروع

    Wed, 29 Mar 2017 20:02:21 
    جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)کیمپس میں مسلسل پیش آرہیناخوشگوار واقعات کے پیش نظر یونیورٹی کے کیمپس میں سی سی ٹی وی کیمرے لگنے شروع ہو گئے ہیں، یہ کیمرے ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد جے این یو کے اندر بنے ہاسٹل کے گیٹ پر لگائے جا رہے ہیں۔اے بی وی پی کے لیڈر سوربھ شرما نے بتایا کہ اے بی وی پی گزشتہ کئی دنوں سے کیمپس میں سیکورٹی کے نقطہ نظر سے سی سی ٹی وی لگانے کا مطالبہ کر رہی تھی۔
    میں صدرکی دوڑ میں نہیں ہوں،یہ سب افواہیں ہیں :بھاگوت 

    میں صدرکی دوڑ میں نہیں ہوں،یہ سب افواہیں ہیں :بھاگوت 

    Wed, 29 Mar 2017 19:56:47 
    آرایس ایس چیف موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ وہ صدر کے عہدے کی دوڑ میں نہیں ہیں۔بدھ کی صبح بھاگوت نے ناگپور میں کہاکہ میں صدارتی دوڑ میں نہیں ہوں۔واضح رہے کہ بی جے پی کی اتحادی پارٹی شیوسینا نے اس ہفتے کہا تھا ہندوستان کو ہندو راشٹر بنانے کے لیے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت صدر کے لیے اچھی پسند ہوں گے۔انہوں نے کہا تھاکہ یہ ملک میں سب سے اعلی عہدہ ہے، بے داغ شبیہ والے کسی شخص کو اس پر فائز ہونا چاہئے
    شکست سے بھڑکی آسٹریلیائی میڈیا نے کوہلی پر سادھا نشانہ

    شکست سے بھڑکی آسٹریلیائی میڈیا نے کوہلی پر سادھا نشانہ

    Wed, 29 Mar 2017 19:52:25 
    گواسکر۔بارڈر ٹرافی پر قبضہ جمانے کے بعد ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی ایک بار پھر آسٹریلیائی میڈیا کے نشانے پر آ گئے ہیں۔ بدھ کو آسٹریلیا کے زیادہ تر بڑے اخبارات میں کوہلی کے رویے پر تنقید کی گئی ہے۔
    آسٹریلیا کے سابق اسپنر کیری اوکیفی نے اٹھائے ا سٹیو سمتھ کی کپتانی پر سوال، کہاا سٹیو انتہائی جذباتی

    آسٹریلیا کے سابق اسپنر کیری اوکیفی نے اٹھائے ا سٹیو سمتھ کی کپتانی پر سوال، کہاا سٹیو انتہائی جذباتی

    Wed, 29 Mar 2017 19:48:30 
    آسٹریلیا کے سابق سپن بالر کیری اوکیفی نے ا سٹیو سمتھ کی کپتانی صلاحیت پر سوال اٹھائے ہیں۔ کیری کی براہ راست رائے ہے کہ سمتھ میں کپتانی والے تیور نہیں ہیں اور ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انہوں نے کئی مواقع پر تل کا تاڑ بنایا، اگرچہ کیری اوکیفی نے کہا کہ ا سٹیو سمتھ نے پوری ایمانداری کے ساتھ ٹیم کو قیادت دینے کی کوشش کی لیکن کپتانی کے دباؤ بھرے کام کے لحاظ سے وہ انتہائی پرجوش ہیں۔
    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹیم انڈیا کی بادشاہت برقرار

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹیم انڈیا کی بادشاہت برقرار

    Wed, 29 Mar 2017 19:40:10 
    ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم نے سیشن کا اختتام ٹاپ پر رہتے ہوئے کیا ہے اور اس کی وجہ سے ٹیسٹ چمپئن شپ پر اس کا قبضہ برقرار ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے 10 لاکھ ڈالر کی رقم حاصل کرنے کی حقدارہوگئی ہے۔ یہ ٹیسٹ سیریز اور رقم یکم اپریل تک نمبر ایک مقام پر رہنے والی ٹیم کو دی جاتی ہے۔بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ہال آف فیم میں شامل سنیل گواسکر نے دھرم شالہ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے چوتھے اور
    دھونی کی آدھارتفصیلات لیک معاملے میں ایجنسی پر لگی 10 سال کی پابندی

    دھونی کی آدھارتفصیلات لیک معاملے میں ایجنسی پر لگی 10 سال کی پابندی

    Wed, 29 Mar 2017 19:36:17 
    ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اور کرکٹ کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی کی آدھار کارڈ سے منسلک معلومات کے لیک معاملے میں حکومت نے کارروائی کی ہے۔ بدھ کو حکومت نے معلومات لیک کرنے کے الزام میں متعلقہ ایجنسی پر دس سال کی پابندی لگا دی ہے۔بتا دیں کہ منگل کو دھونی کی بیوی نے ٹوئٹ کرکے وزیر کو گھیرا تھا۔
    میسی پر پابندی کے بعد ارجنٹائن کو بولیویا کے ہاتھوں شکست

    میسی پر پابندی کے بعد ارجنٹائن کو بولیویا کے ہاتھوں شکست

    Wed, 29 Mar 2017 19:30:47 
    ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم اپنے کپتان لیونل میسی پر چار میچوں کی پابندیعائد ہونے کے چند گھنٹے بعد ایک اہم میچ میں بولیویا کے ہاتھوں دو گول سے شکست کھا گئی ہے۔