Sat, 02 Jan 2021 18:14:39
امیر کویت الشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے کہا ہے کہ انہیں سعودی عرب کی میزبانی میں پانچ جنوری کو ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے اجلاس سے بہت سے توقعات وابستہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ العلا میں منعقد ہونے والا خلیج سربراہ اجلاس خلیجی ملکوں کی صفوں میں یکجہتی کے فروغ کا باعث بنے گا۔
View more
Sat, 02 Jan 2021 18:10:02
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جمعے کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران گردن میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والے فلسطینی نوجوان کے چاروں ہاتھ پاؤں مفلوج ہو گئے ہیں۔
View more
Sat, 02 Jan 2021 18:01:14
ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کی برسی کے موقع پر ایرانی عہدیداروں کے بیانات میں کھلا تضاد پایا جا رہا ہے۔
View more
Sat, 02 Jan 2021 17:57:58
امریکا نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج اور امریکی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
View more
Sat, 02 Jan 2021 17:53:38
یمن میں باغی حوثی ملیشیا نے جمعے کی شام وحشیانہ قتل و غارت کا نیا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ واقعہ الحدیدہ شہر کے جنوبی حصے میں پیش آیا۔
View more
Sat, 02 Jan 2021 17:49:41
اسرائیلی فوج میں شمالی محاذ کی کمان کے ایک جنرل نے توقع ظاہر کی ہے کہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ مستقبل قریب میں اسرائیل پر حملہ کرے گی۔
View more
Sat, 02 Jan 2021 17:44:59
پاکستان کے بعض مذہبی رہنماؤں نے مدارس کے نظام میں تبدیلی کے لیے پارلیمنٹ سے منظور کردہ قانون سازی کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Sat, 02 Jan 2021 17:42:04
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کی درخواستیں وصولی کی مدت ختم ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق 2000 ملازمین نے ادارے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ جب کہ 1000 ملازمین کو ریلیز کیے جانے کے خطوط جاری کر دیے گئے ہیں۔
View more
Sat, 02 Jan 2021 17:37:18
دسمبر کی آخری تاریخ تک امریکہ میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تقریباً 28 لاکھ لوگوں کو ویکسین دی جا سکی تھی، جب کہ حکومت نے دسمبر کے دوران دو کروڑ افراد کو ویکسین دینے کا ٹارگٹ مقرر کیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy