ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اپوزیشن کی قیادت میں احتجاج، لیک کال پر تھائی وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اپوزیشن کی قیادت میں احتجاج، لیک کال پر تھائی وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

Sat, 28 Jun 2025 19:42:27    S O News
اپوزیشن کی قیادت میں احتجاج، لیک کال پر تھائی وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

بینکاک، 28 جون (ایس او نیوز/ایجنسی)مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں سیکڑوں مظاہرین نے ایک لیک ہونے والی فون کال پر بڑھتی ہوئی سیاسی بے چینی کے درمیان وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

تھائی پی بی ایس کی خبر کے مطابق، دارالحکومت، بنکاک اور کئی دیگر صوبوں سے مظاہرین وکٹری مونومنٹ کے علاقے کے گرد جمع ہوئے، نعرے لگا رہے تھے اور پریمیئر پیٹونگٹرن شیناواترا سے لیک ہونے والی کال پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ پیٹونگٹرن نے کہا کہ اگر وہ چاہیں تو وہ احتجاج کرنے والے لیڈروں سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، اور انہیں امید ہے کہ احتجاج پرامن ہوگا۔

یاد رہے کہ وہ اس وقت تنقید کی زد میں آگئیں جب کمبوڈیا کے سینیٹ کے صدر ہن سین نے ایک فون کال لیک کی جس کے دوران پیٹونگٹرن کو تھائی فوج کے سیکنڈ آرمی ریجن کے کمانڈر پر تنقید کرتے ہوئے سنا گیا، جو متنازع سرحدی علاقے پر کمبوڈیا کی کھلے عام تنقید کرتے رہے ہیں۔ اس کے بعد اپوزیشن جماعتوں اور مظاہرین نے ان کے استعفیٰ اور پارلیمنٹ کی تحلیل کا مطالبہ کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نتھا پونگ روینگپانیاوت نے عوامی اعتماد کی خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے فوری انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔ لیکن گزشتہ ہفتے حکمران فیو تھائی پارٹی نے ان کالوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیٹونگٹرن نہ تو استعفیٰ دیں گے اور نہ ہی پارلیمنٹ کو تحلیل کریں گے۔ واضح رہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی کشیدگی ۲۸؍ مئی سے بڑھ رہی ہے۔


Share: