ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : ریت کی غیر قانونی سپلائی کے خلاف بڑی کارروائی ، 13 ٹرک ضبط

اڈپی : ریت کی غیر قانونی سپلائی کے خلاف بڑی کارروائی ، 13 ٹرک ضبط

Tue, 28 Apr 2026 11:18:23    S O News
اڈپی : ریت کی  غیر قانونی سپلائی کے خلاف بڑی کارروائی ، 13 ٹرک ضبط

اُڈپی  ،28/ اپریل (ایس او نیوز)  پولیس نے ریت کی غیر قانونی نقل و حمل اور اوور لوڈنگ کو روکنے کے لیے ضلع میں ایک خصوصی آپریشن کیا جس کے دوران 13 لاریاں ضبط کی گئیں ۔

اس کارروائی کے دوران سڑکوں، چیک پوسٹس اور اہم راستوں پر نظر رکھتے ہوئے پولیس نے مقررہ حد سے زائد ریت کی نقل و حمل اور مقررہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو روک کر ان کا معائنہ کیا اورضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والی 13 گاڑیوں کو ضبط کیا ۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ معائنے کے دوران یہ گاڑیاں ریت کی اوور لوڈنگ، مطلوبہ دستاویزات کی کمی اور لائسنس کی خلاف ورزیوں میں ملوث پائی گئیں ۔

گاڑیوں مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے ضبط شدہ گاڑیوں کو محکمہ مائنز اینڈ جیالوجی کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ 
    
پولیس کی طرف سے متعلقہ قوانین کے تحت جرمانے اور دیگر کارروائیاں شروع کی جائیں گی ۔

گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں کو بھی ضابطے کی پابندی کی اہمیت پر سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

  یہ آپریشن ڈپٹی کمشنر اور محکمہ پولیس کی ہدایت پر کیا گیا ۔ مہم میں ضلع کے مختلف تھانوں کے اہلکاروں، ٹریفک پولیس اور دیر محکمہ جاتی اہلکاروں نے حصہ لیا ۔


Share: