ممبئی،4اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اڑی حملے کے بعدہندوستانی فوج کی جانب سے کئے گئے سرجیکل سٹرایک کا ثبوت مانگنے پر میڈیا بھڑک گیا۔اس کے تحت سوشل میڈیا پر کانگریس پارٹی کے ممبئی صدر سنجے نرپم، دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال اور فلم اداکار اوم پوری کے خلاف لوگ نچلی سطح کے تبصرے کرنے لگے ۔ممبئی کانگریس صدر سنجے نرپم نے منگل کو ٹویٹ اور بعد میں صحافی کونسل منعقد کرکے کہا کہ ہر ہندوستانی کی خواہش ہے کہ ڑی حملے کے بعد ہندوستانی فوج سرجیکل سٹرایک کرے لیکن ہندوستانی فوج کی جانب سے کئے گئے سرجیکل اسٹرائک کی خبر کو پاکستان حکومت کی جانب سے جھوٹی خبر بتایا گیا ہے۔اسی طرح اس سٹرایک کی خبر کو غیر ملکی میڈیا نے بھی غلط بتایا ہے،اس لئے اس سے ہندوستانی فوج کی ہی بدنامی ہو رہی ہے۔مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ اس بارے میں صحیح معلومات عوام تک پہنچائے۔سنجے نرپم کے اس بیان کی سختی سے تنقید سوشل میڈیا پر کی جا رہی ہے۔اسی طرح ہندوستانی جوانوں کے بارے میں بے باک تبصرہ کرنے پر فلم آرٹسٹ اوم پوری کی بھی سختی سے تنقید کی جا رہی ہے۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کو بھی سرجیکل سٹرایک کا ثبوت مانگنے پر سوشل میڈیا کے غصے کا شکار ہونا پڑ رہا ہے۔