ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ارجن میگھوال نے فوج کے ساتھ دیوالی منائی

مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ارجن میگھوال نے فوج کے ساتھ دیوالی منائی

Mon, 31 Oct 2016 18:36:40    S.O. News Service

بیکانیر، 31؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )کارپوریٹ اور خزانہ کے مرکزی وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے ہندوستان ،پاکستان بین الاقوامی سرحد پر پہنچ کر فوج کے جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی اور ان کا منہ میٹھا کر کے انہیں نیک خواہشات پیش کی ۔میگھوال نے بارڈر سیکورٹی فورس کے احاطہ میں منعقد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے فوج اور ان کے خاندانوں کو دیوالی کی نیک خواہشات دی اور ان کے روشن مستقبل کی دعا کی۔مرکزی وزیر مملکت نے یقین دلایا کہ فوج کے جو بھی معاملے وزارت خزانہ میں زیر التوا ہیں انہیں جلدمنظور کیا جائے گا۔اس دوران انہوں نے بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کی بہادری اور جذبہ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ فوج کے ہاتھوں میں ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں۔مرکزی وزیر مملکت میگھوال نے نال میں واقع ایئر فورس اسٹیشن پہنچ کر جوانوں کو نیک خواہشات دینے کے بعد کہا کہ جوانوں کے ساتھ دیوالی منانا فخر کی بات ہے۔یہ ان کی زندگی کے یادگارلمحات میں سے ایک ہے ۔


Share: