Wed, 25 Oct 2017 10:31:16
کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے جی ایس ٹی پر مودی حکومت کے خلاف جاری اپنے تنقیدی حملوں میں مزید شدت پیدا کرتے ہوئے آج پھر گبر سنگھ کا نام استعمال کیا اور بالی ووڈ کے اس ویلن کے ایک مکالمہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ جی ایس ٹی دراصل عوام کی ساری کمائی چھین لینے کے خفیہ مقصد پر مبنی ہے۔
View more
Wed, 25 Oct 2017 04:44:18
مجاہدآزادی حضرت ٹیپوسلطان کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے کے معاملے میں مرکزی وزیرمملکت اننت کمارہیگڈے اور بی جے پی کے رکن اسمبلی سی ٹی روی کے خلاف بنگلورو کی مقامی عدالت میں آج شکایت درج کی گئی ہے۔
View more
Wed, 25 Oct 2017 04:38:13
سابق وزیر اعلیٰ اور سینئر کانگریس لیڈر ڈاکٹر ایم ویرپا موئیلی نے کہاہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار الیکشن کمیشن جیسا آئینی ادارہ مرکزی حکومت کی دھن پر ناچتا نظر آرہاہے، جوکہ ملک کے جمہوری نظام کیلئے مضر ہے۔ اخبار ی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر ویرپا موئیلی نے جو کے پی سی سی کی انتخابی منشور کمیٹی کے چیرمین بھی ہیں
View more
Wed, 25 Oct 2017 04:32:51
سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا کی طرف سے محکمۂ توانائی میں کوئلہ بلاکس کی خریداری میں مبینہ بے قاعدگیوں کے الزامات کا جواب دینے کے بعد وزیر اعلیٰ سدرامیا اور وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار نے سابق وزیر توانائی شوبھاکارند لاجے کے دور میں بیرون ریاستوں اور دیگر ذرائع سے بجلی کی خریداری میں ہوئی بے قاعدگیوں کی جانچ کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Wed, 25 Oct 2017 04:28:20
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہاکہ ریاست میں فرقہ پرست بی جے پی ٹیپو سلطان شہید کے نام پر فرقہ وارانہ فسادات برپا کرنے کی سازش رچا رہی ہے۔ اسی مقصد کو سامنے رکھ کر بی جے پی 10؍ نومبر کو ہونے والی ٹیپو سلطان جینتی تقریبات کی مخالفت کررہی ہے، لیکن ریاست میں حالات کو بگاڑنے کی کسی بھی کوشش کو حکومت سختی سے کچلے گی۔
View more
Wed, 25 Oct 2017 04:08:01
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر عبدالحنان نے اخباری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بی جے پی لیڈران کی جانب سےشیر میسور ٹیپو سلطان شہید کی جینتی منائے جانے کی مخالفت کرنے پر سخت مذمت کی ہے۔ کرناٹک حکومت کی جانب سے 10نومبر 2017کو منائے جانے والی ٹیپو ؒ جینتی کے خلاف بی جے پی لیڈران کی مخالفت اور اشتعال انگیز کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیپو جینتی منائے جانے کے خلاف بی جے پی لیڈر
View more
Wed, 25 Oct 2017 00:16:19
مسلمانوں کی معروف وفاقی تنظیم آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی مجلس عاملہ کا اجلاس بڑودا کے پریزیدینٹ ہوٹل میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر مشاورت جناب نوید حامد صاحب نے کی ۔ افتتاحی کلمات میں صدر مشاورت نے ملک میں بڑھتی فسطائیت ، تشدد پر مبنی سیاست ، اقلیتوں اور کمزور طبقات پر بڑھتے حملوں ، ناقص معاشی پالیسی اور فرقہ واریت پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔
View more
Tue, 24 Oct 2017 21:05:17
دہشت گردی کے الزامات سے 8؍سالوں بعد بری کیئے گئے ایک مسلم نوجوان جسے پولس نے دوبارہ پکڑ کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید کردیا تھاکو آج لکھنؤ ہائی کورٹ نے مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے جس سے ملزم اور اس کے اہل خانہ نے راحت کی سانس لی ،
View more
Tue, 24 Oct 2017 20:58:22
راجستھان اسمبلی کے اندر اور باہر سیاسی ہنگامہ کے بعد وزیر اعلی وسندھرا راجے نے متنازعہ آرڈیننس کو سلیکٹ کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔ اپوزیشن کے ہنگامے کے بعد راجے کو بیک فٹ پر جانا پڑا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy