Mon, 02 Oct 2017 23:45:12
لدھیانہ میں ببر خالصہ کے چار مشتبہ دہشت گر د کی گرفتاری کی اطلاع مل رہی ہے ان کے پاس سے چار بندوق اور چھ سے زائد زندہ کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں ۔
View more
Mon, 02 Oct 2017 23:41:58
اناہزارے پونہ سے براہ راست دہلی پہنچے اور گاندھی جینتی کے موقعہ پر دہلی کے راج گھاٹ پر ستیہ گرہ کر رہے ہیں ،وہ مودی کے عدم ایفائے عہد سے مغموم ہیں اور ایک دن کا ستیہ گرہ کر کے واپس چلے جائیں گے ۔
View more
Mon, 02 Oct 2017 23:32:38
امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں ایک ہوٹل کے باہر ہونے والے میوزک کانسرٹ میں فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے جب کہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
View more
Mon, 02 Oct 2017 23:18:22
ناندیڑمیونسپل کارپرویشن انتخابات کیلئے تشہیری مہم اب اپنے شباب پر پہنچ چکی ہے۔ مختلف سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزام تراشیوں میں مصروف ہو گئی ہیں۔
View more
Mon, 02 Oct 2017 23:14:38
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے آج راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کی 148 ویں سالگرہ پر ان کے آدم قد مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔
View more
Mon, 02 Oct 2017 23:06:25
مہاتما گاندھی کی 148 ویں سالگرہ پرکانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے ان کی نظریات اور خیالات کی حفاظت کے لئے مہاتماگاندھی کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی درخواست کی ہے ۔
View more
Mon, 02 Oct 2017 23:00:53
دہشت گرد فنڈنگ کیس کی تحقیقات کر رہی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(NIA)کو آخر کار حریت کے بڑے لیڈروں کے خلاف واضح ثبوت ملے ہیں۔
View more
Mon, 02 Oct 2017 22:56:00
جموں وکشمیرکی سرحد پرپاکستان کی طرف سے ایک مرتبہ پھرمبینہ فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں 4رہائشی مبینہ فائرنگ کا نشانہ بنے ہیں اور پانچ دیگر زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy