Sun, 01 Oct 2017 22:42:35
عراق کے کرد اکثریتی صوبہ کردستان کی پارلیمان نے خود مختاری کے لیے ہونے والے حالیہ ریفرنڈم کو تاریخ ساز فیصلہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف بغداد حکومت کے تمام اقدامات کو غیرآئینی قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔
View more
Sun, 01 Oct 2017 22:39:45
جرمن دارالحکومت برلن میں بروز اتوار ہم جنس افراد کے مابین پہلی مرتبہ باقاعدہ طور پر شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
View more
Sun, 01 Oct 2017 22:36:52
فرانسی شہر آمیاں میں ایک فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم میں نصب بیریئر ٹوٹنے سے انتیس تماشائی زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویش ناک ہے۔
View more
Sun, 01 Oct 2017 22:30:41
میانمار کی شورش زدہ ریاست راکھین میں روہنگیا بچوں کے اسکولوں کو کھول دیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا نے اس پیشرفت کو تشدد کے خاتمے کی ایک علامت قرار دیا ہے۔
View more
Sun, 01 Oct 2017 22:27:25
جرمن پولیس کے مطابق اس نے ایک ایسے 55 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر اس بات کا ’قوی شبہ‘ ہے کہ اس نے بچوں کی خوراک میں زہر ملایا اور جرمنی اور یورپ بھر میں اشیا کو زہریلا کرنے کی دھمکی دی تھی۔
View more
Sun, 01 Oct 2017 22:24:02
پاکستان اور بھارت کے مابین تنازعے کا سبب بننے والے خطے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کے باعث پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں دو دیہاتی اور پاکستانی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
View more
Sun, 01 Oct 2017 22:21:10
چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے امریکی ہم منصب کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ان کے دوست ہیں اور انہیں یقین ہے کہ اس برس نومبر میں ٹرمپ کا دورہ چین ’کامیاب اور زبردست‘ ثابت ہو گا۔
View more
Sun, 01 Oct 2017 22:16:18
یورپی ملک آسٹریا میں مکمل چہرے کے نقاب پر پابندی کے قانون ’برقعہ بین‘ کا اطلاق آج یکم اکتوبر سے کر دیا گیا ہے۔ آسٹریا میں پندرہ اکتوبر کے عام انتخابات میں مہاجر مخالف جماعتوں کی جیت کا امکان ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy