Sat, 30 Sep 2017 23:02:20
فرانسیسی صدر ایمانول میکروں نے جمعہ کو عراقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کرد قوم کے دیرینہ حقوق اور مطالبات تسلیم کریں، تاہم ساتھ ہی انہوں نے فریقین پر صبر وتحمل سے کام لینے اور کشیدگی سے گریز پر بھی زور دیا۔
View more
Sat, 30 Sep 2017 22:59:34
ایک امریکی فوجی عدالت نے سولہ افغان شہریوں کے قتل کے ملزم اور ملکی فوج کے سابق ملازم رابرٹ بیلز کو سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے اسے مجرم قرار دیا ہے اور اْس کی عمر قید کی توثیق بھی کر دی ہے۔
View more
Sat, 30 Sep 2017 22:53:15
جنوبی جرمن صوبے باویریا کی پارلیمان کے سابق رکن اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ایس پی ڈی کے ایک سابق صوبائی عہدیدار کو جنسی زیادتیوں کے جرم میں تین سال اور دس ماہ کی سزائے قید سنا دی گئی ہے۔
View more
Sat, 30 Sep 2017 22:48:24
افغان دارالحکومت کابل میں شیعہ مسلمانوں کی ایک مسجد کے قریب کیے گئے خود کش حملے میں چھ افراد ہلاک جب کہ بیس دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
View more
Sat, 30 Sep 2017 22:45:47
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے جمعرات اٹھائیس ستمبر کو ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ انقرہ میں ایک ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون اور علاقائی تنازعات پر گفتگو کی ہے۔
View more
Sat, 30 Sep 2017 22:40:48
پاکستانی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وہ حال ہی میں وجود میں آنے والی ’اسلام پسند‘ سیاسی جماعت ’ملی مسلم لیگ‘ پر پابندی عائد کر دے جائے۔
View more
Sat, 30 Sep 2017 22:36:53
جرمن وزارت دفاع کے مطابق ملکی ملٹری کاؤنٹر انٹیلی جنس ادارہ اس وقت دائیں بازو کے انتہا پسندوں سے متعلق تین سو اکانوے کیسز میں تحقیقات جاری رکھے ہوئے۔
View more
Sat, 30 Sep 2017 22:29:57
ہسپانوی علاقے کاتالونیا میں کل اتوار پہلی اکتوبر کو آزادی کے ریفرنڈم کی پولنگ کے لیے مقامی حکومت پرعزم ہے۔ اس ریفرنڈم کو اسپین کی مرکزی حکومت کالعدم قرار دے چکی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy