Thu, 09 Mar 2017 20:25:06
ریاستی حکومت میں پی ڈبلیو ڈی محکمہ کے وزیر ایچ سی مہادیوپّا نے کہا ہے کہ ضلع میں ریت نکالنے کی اجازت ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جلد ہی دی جائے گی۔
View more
Thu, 09 Mar 2017 20:11:41
ضلع شمالی کینرا میں کاروار تعلقہ کے آرگا نامی مقام پر واقعی کدمبا بحری اڈے پر ایک نئے حفاظتی جہاز کا اضافہ ہو گیا ہے۔ انڈین نیوی کے اس نئے جہاز کا نام آئی این ایس تِلّانگ چانگ ہے۔انڈین نیوی کرناٹکا یونٹ کے وائس ایڈمیرل گریش لوتھرا کے ہاتھوں اس جہاز کو انڈین نیوی کے سپرد کیا گیا۔
View more
Thu, 09 Mar 2017 14:39:51
ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ جرمنی انسانی حقوق اور جمہوریت کے معاملات پر لیکچر دینا بند کرے۔ یہ بات انہوں نے جرمنی کے بندرگاہی شہر ہیمبرگ میں گزشتہ شام اپنے ایک خطاب میں کہی۔
View more
Thu, 09 Mar 2017 14:36:44
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے پیش رو کو ہدفِ تنقید بنایا ہے۔ ٹوئٹر پیغام پر اپنی تنقید میں اُنھوں نے سابق صدر براک اوباما پر الزام لگایا کہ اُنھوں نے گوانتانامو بے کے فوجی حراستی مرکز سے مبینہ خطرناک قیدیوں کو رہا کر دیا تھا، جنھوں نے پھر سیمیدانِ جنگ کا رُخ کیا۔
View more
Thu, 09 Mar 2017 14:34:03
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بدھ کی صبح مسلح افراد نے ایک فوجی اسپتال پر حملہ کر دیا۔وزارت دفاع کے ترجمان جنرل دولت وزیری کے مطابق دھماکے کے بعد مسلح افراد نے فائرنگ کی اور سردار محمد داؤد خان اسپتال پر دھاوا بول دیا، فوری طور پر حملہ آوروں کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
View more
Thu, 09 Mar 2017 14:27:32
اسرائیلی پراسیکیوٹرجنرل نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم سے تعلق رکھنے والے گیارہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں پر سنگ باری کے الزام میں فرد جرم عاید کی ہے۔
View more
Thu, 09 Mar 2017 14:21:31
عراق کے شمالی شہر موصل کے مغربی حصے میں عراقی فورسز کی پیش قدمی اور سرکاری کمپاؤنڈ اور موصل میوزیم کے واپس لیے جانے کے ساتھ ہی داعش تنظیم کی دفاعی خطوط ڈھیر ہوتی نظر آ رہی ہیں۔
View more
Thu, 09 Mar 2017 14:19:05
شام میں بشار حکومت کی وزارت سیاحت ساحلی صوبے طرطوس میں خواتین کا ایک مقابلہ حسن منعقد کرنے جا رہی ہے۔ یہ صوبہ بشار کی فوج کے لیے افرادی قوت فراہم کرنے والا اہم ترین مرکز شمار کیا جاتا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy