Sat, 11 Mar 2017 12:41:53
حکومت نے آج بتایا کہ سرحد پار پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد کیمپوں پرہندوستانی فوجیوں کاسرجیکل اسٹرائیک فوجی ٹکڑیوں،رینک، فائل کا حوصلہ بڑھانے میں کافی مددگار رہے اور یہ ملک کے مختلف حصوں پر دہشت گردوں کے حملے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے کیا گیا تھا۔
View more
Sat, 11 Mar 2017 12:40:14
وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ مہاراشٹر کے دیولالی میں ایک نوجوان کی موت کے معاملے کی پولیس تحقیقات کر رہی ہے اور اس وقت اس پر کوئی تبصرہ کرنا ٹھیک نہیں ہے۔
View more
Sat, 11 Mar 2017 12:36:12
تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جے جے للتا کی موت کی سی بی آئی سے جانچ کرانے کی مانگ آج لوک سبھا میں اٹھی اور انا ڈی ایم کے کے کچھ ارکان اس مسئلے پر اپنی التواء تجویز کے نوٹس کواسپیکرکی طرف سے منظوری نہیں دئے جانے کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔
View more
Sat, 11 Mar 2017 12:34:30
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ مدھیہ پردیش میں ٹرین میں بم دھماکے کیس کے سلسلے میں لکھنؤ انکاؤنٹر میں ایک مشتبہ دہشت گرد کے مارے جانے کے واقعہ کی تحقیقات قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے)کرے گی۔
View more
Sat, 11 Mar 2017 12:06:26
سٹی کرائم برانچ نے نوفل نامی ایک شخص پر قاتلانہ حملہ کرنے والے دو ملزمین کو پمپ ویل علاقے سے گرفتار کرلیا ہے۔موصولہ تفصیلات کے مطابق گرفتار شدگان کے نام شیورام رائے (۴۵سال) اور سوشن رائے عرف پپّو(۲۹سال) ہے۔
View more
Sat, 11 Mar 2017 11:58:40
تحقیقات کے مطابق امریکہ میں خواتین فوجیوں کی برہنہ تصاویر کو انٹرنیٹ پر شائع کرنے کا سلسلہ صرف بحریہ نہیں بلکہ ملک کی تمام مسلح افواج تک پھیلا ہوا ہے۔
View more
Sat, 11 Mar 2017 11:55:15
ترکی نے فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی کے سیاہ صہیونی قانون کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Sat, 11 Mar 2017 11:51:39
نائجیریا کے صدر محمد بخاری آج اپنے ملک واپس پہنچ گئے ہیں۔ اُن کا جہاز شمالی شہر کادونا کے ایک ایئر بیس پر اترا۔ وہ تقریبا ڈیڑھ ماہ سے غیر ملک میں مقیم ہیں اور ان کی صحت کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا جا رہا تھا۔
View more
Sat, 11 Mar 2017 11:49:33
جرمنی میں ایک ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص نے کلہاڑی سے حملہ کر کے کم از کم سات افراد کو زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈسلڈورف شہر میں جمعرات کو پیش آیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy