Sun, 12 Mar 2017 03:10:34
سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر نے پانچ ریاستوں کے انتخابات کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ یو پی اور اتراکھنڈ میں وزیراعظم کی قیادت پر عوام نے بھرپور اعتماد ظاہر کیا ہے، یہ انتخابی نتیجہ کرناٹک اسمبلی کے اگلے انتخابات کا نقیب ہے۔ مگر اُدھر ریاست کے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے ان باتوں سے اتفاق نہیں کیا، سدرامیا نے کہا کہ یو پی کا یہ نتیجہ مودی لہر قطعاً نہیں ہے۔
View more
Sun, 12 Mar 2017 03:03:51
اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں غیر متوقع اور غیر معمولی کامیابی حاصل کرنے کے بعد بی جے پی کی توجہ اب جنوبی ریاست کرناٹک پر مرکوز ہوگی۔ اگلے سال ریاستی اسمبلی کے انتخابات ہونے والے ہیں ، ان انتخابات میں بی جے پی 2013میں گنوائے ہوئے اقتدار کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرے گی۔
View more
Sun, 12 Mar 2017 03:00:00
نیشنل کانفرنس کے لیڈرعمر عبداللہ نے آج کہا کہ اتر پردیش میں بی جے پی کی سونامی ہے نہ کہ ایک چھوٹے تالاب میں اٹھنے والی لہر۔ساتھ ہی انہوں نے اپوزیشن کو 2019کو بھول کر 2024کے عام انتخابات کے لئے تیاری شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔عبداللہ نے کہا کہ ملک بھر میں کوئی ایسا لیڈر نہیں ہے جو مودی کا مقابلہ کر سکے اور کوئی ایسی پارٹی نہیں ہے جو 2019میں بی جے پی کو چیلنج دے سکے۔
View more
Sun, 12 Mar 2017 03:00:00
اترپردیش، اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی اکثریت حکومت بنانے سے حوصلہ افزاء مرکزی وزراء نے کہا کہ یہ ہندوستان کی سیاست میں مثبت تبدیلی کے اشارے ہیں اور پورا ملک ترقی کے لئے ذات، مذہب اورنظریات کے بندھن کو توڑ کر مودی جی کی قیادت میں آگے بڑھنے کو آگے نظر آتاہے۔مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے نامہ نگاروں سے کہا کہ اترپردیش، اتراکھنڈ میں ہم اکثریت سے حکومت بنا رہے ہیں۔یہ ہندوستان کی سیاست میں
View more
Sun, 12 Mar 2017 03:00:00
گوا میں وزیراعلیٰ لکشمی کانت پارسیکراوران میں زیادہ تر وزیر آج انتخابات ہار گئے ہیں۔ پارسیکر اپنی اسمبلی سیٹ سے ہار گئے۔انتخابی میدان میں زور آزمائی کر رہے8 میں سے 6وزیر ہار گئے۔ ان کی شکست بی جے پی کی خراب کارکردگی کی ایک وجہ ہے۔
View more
Sun, 12 Mar 2017 03:00:00
شیوسینا نے اتر پردیش میں بی جے پی کی شاندار کامیابی پر آج مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ اب ایودھیا میں رام مندر جلد بنے گا۔شیوسینا کے ایم پی سنجے راوت نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ رام کا بن باس ختم ہو گیا ہے ۔اب ہم امید کرتے ہیں کہ ایودھیا میں رام مندر جلد بنے گا۔
View more
Sun, 12 Mar 2017 01:53:26
پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج آچکے ہیں۔بی جے پی نے جہاں اترپردیش کی403نشستوں میں312سیٹیں حاصل کرکے شاندارفتح حاصل کی وہیں اس نے اتراکھنڈمیں بھی 57سیٹیں حاصل کرکے کانگریس کواقتدارسے بے دخل کردیا اس طرح دونوں ریاستوں میں سیکولر پارٹیاں ڈھیر ہوگئیں اور بھگوا جھنڈے ہر طرف لہراتے نظر آئے۔ سب سے زیادہ چونکانے والے نتائج ہندوستان کی سب سے بڑی ریاست اُترپردیش سے برآمد ہوئے جس نے بھگوا
View more
Sat, 11 Mar 2017 23:14:15
دنیا میں فیصلے خوش فہمیوں پر نہیں حقائق پر ہوتے ہیں:۔ اترپردیش میں انتخابات کے عوام کے لیے غیرمتوقع لیکن خواص کے لیے عین متوقع نتائج پر جو تبصرے اور تجزیے مجموعی طور پر سننے ،دیکھنے اور پڑھنے کو مل رہے ہیں وہ بحیثیت مسلمان اور امت دعوت حیرت میں ڈالنے والے ہیں ،اکثر لوگوں کاکہنا ہے کہ بلیٹ مشینوں میں ہیرا پھیری ہوئی اور یہ اسی کا نتیجہ تھا ، بعضوں کا خیال ہے کہ مسلمانوں کے آپسی انتشار اور ان کے ووٹ
View more
Sat, 11 Mar 2017 21:35:34
انسپکٹر جنرل آف پولس ہری شیکھرن کی بھٹکل آمد پر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے ایک وفد نے ان سے سرکیوٹ ہائوس میں ملاقات کی اور بھٹکل میں چند ماہ قبل پیش آئے واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے شرپسندوں اور سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy