Tue, 18 Apr 2017 21:01:16
کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کی صدارت پر فی الوقت وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور ہی برقرار رہیں گے۔انہیں ہٹانے یا کسی اور کو مقرر کرنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ فی الوقت کے پی سی سی صدارت کا عہدہ خالی نہیں ہے، اسی لئے اس عہدہ کو حاصل کرنے کیلئے کسی طرح کی دوڑ کی خبریں بھی غلط ہیں۔ یہ بات آج آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے کہی۔
View more
Tue, 18 Apr 2017 20:56:06
ریاست کی راجدھانی بنگلور ، ٹمکور ، رام نگرم، منڈیا اور چامراج نگر کے بعض حصوں میں زلزلے کے جھٹکوں نے آج صبح لوگوں کو دہشت زدہ کردیا۔ آج صبح سویرے زلزلے کے ان جھٹکوں کے سبب گھروں میں برتن ، ٹی وی ، فریج ہلنے لگیں، جس کی وجہ سے لوگ گھبراکر گھروں سے باہر نکل گئے۔حالانکہ اس سے کسی طرح کا نقصان نہیں ہوا۔
View more
Tue, 18 Apr 2017 20:45:32
ریاست میں سنگین خشک سالی کی صورتحال کا آج وزیر اعلیٰ سدرامیا نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کرکے جائزہ لیا اور فوری طور پر راحت کاری کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔
View more
Tue, 18 Apr 2017 12:25:45
مہاراشٹر کے چیف انفارمیشن کمشنر رتناکر گایکواڑ کی دلت کارکنوں نے پٹائی کر دی۔یہ واقعہ اورنگ آباد سرکٹ ہاؤس پرہوا۔ جہاں گایکواڑ اپنی بیوی کے ساتھ سرکاری دورے پر تھے۔ تیز کی وجہ گایکواڑ کو اندرونی چوٹ آنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
View more
Tue, 18 Apr 2017 12:18:39
ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی میچ میں اننگز کا آغاز کر سکتے ہیں ۔یہ مکمل طورپر ٹیم کی ضروریات کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
View more
Tue, 18 Apr 2017 12:17:01
ارجن ٹائن میں ایک فٹ بال میچ میں تشدد کے سبب کئی فٹ بال فین زخمی ہوئے ہیں۔ یہاں بیلگرانو اور ٹولیریس کلبوں کے درمیان فٹ بال میچ کے دوران جھڑپ ہو گئی جس کے بعد بہت سے مداح زخمی ہو گئے جبکہ ایک مداح کو سنگین حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
View more
Tue, 18 Apr 2017 01:46:54
ریاست میں خشک سالی کی صورتحال ، پانی کی قلت کے مسئلے ، جانوروں کیلئے چارہ کی فراہمی اور اس سے جڑے دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیلئے کل وزیر اعلیٰ سدرامیا تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ تبادلۂ خیال کریں گے۔
View more
Tue, 18 Apr 2017 01:42:21
اے آئی سی سی جنرل سکریٹری وانچارج برائے کرناٹک ڈگ وجئے سنگھ آج رات دورۂ بنگلور پر پہنچ رہے ہیں۔ان کے اس دورے کا مقصد آنے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کو مستعد کرنے اور بی جے پی پر لگام کسنے کے سلسلے میں حکمت عملی وضع کرنا ہے۔
View more
Tue, 18 Apr 2017 00:26:33
ملک گیر سطح پر اردو میں سماجی علوم پر لکھنے والے اساتذہ اور قلمکاروں کی ڈائرکٹری بنام ’’اردو میں سماجی علوم کے وسائل ‘‘ ترتیب دی جارہی ہے، اس بات کی اطلاع ڈاکٹر محمد عبدالعزیز سہیل لیکچرار نظم ونسق عامہ ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری کالج نے دی ہے۔ ادارہ ادب اسلامی ہند محبوب نگر کی طرف سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد عبدالعزیز نے اُن اساتذہ و قلمکاروں سے ڈائرکٹری میں اپنے نام اور شخصی تفصیلات رو
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy