Thu, 08 Dec 2016 12:55:32
نوٹ بندی کے بعدجہاں لوگ چھٹے پیسوں کے مسئلے سے دو چار ہیں وہیں ریزرو بینک آف انڈیا جلد ہی مارکیٹ میں100روپے کا نیا نوٹ جاری کرے گا۔اس میں شناخت کے فیچرس کچھ بڑے ہوں گے۔
View more
Thu, 08 Dec 2016 12:51:29
نو ٹ بندی کے معاملے پرپارلیمنٹ میں بحث نہیں ہونے دینے کیلئے اپوزیشن پرشدیدحملہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندرمودی نے آج کہاکہ یہ غیر جمہوری ہے اوراس اہم اصلاحی قدم کو حکومت کے مختلف فیصلوں پر بحث ہوئی ہے جوسماج پراثرڈالنے والے رہے ہیں لیکن اب نوٹ بندی جیسے تخلیقی فیصلے پراپوزیشن پارٹیاں ایوان میں تعطل پیدا کر رہی ہیں۔
View more
Thu, 08 Dec 2016 12:45:50
سستی ایئر لائنس انڈیگو نے اپنے اس طیارے کے دو پائلٹوں کو ملازمت سے ہٹا دیا ہے جس میں مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی سوار تھیں اور جس کے بارے میں ترنمول کانگریس نے الزام عائد کیا تھا کہ ایندھن کی کمی کے باوجود طیارے کو لینڈ کروانے میں ترجیح نہیں دی گئی۔
View more
Thu, 08 Dec 2016 12:42:56
سپریم کورٹ گجرات کیڈر کے آئی پی ایس افسر راکیش استھانہ کو سی بی آئی کا عبوری ڈائریکٹر بنائے جانے کو چیلنج کرنے والی درخواست پر 9 ؍دسمبر کو سماعت کرنے کے لیے تیار ہو گیا ہے۔
View more
Thu, 08 Dec 2016 12:36:08
یہاں سے قریب کوڈیکال نامی مقام پر ایک زیرتعمیر عمارت میں کنٹراکٹر نے پھانسی لگا کر خود کشی کر لی ہے۔ ہلاک ہونے والے کنٹراکٹر کا نام و دیادھر شیٹھ (۴۲ سال) بتایا جاتا ہے۔
View more
Thu, 08 Dec 2016 12:33:54
منی پال کے منچی کیری نامی مقام پر سنڈیکیٹ بینک ٹریننگ سنٹر کے عقب میں واقع ایک غیر مستعمل کنویں سے انسانی ہڈیوں کا ڈھانچہ بر آمد ہوا ہے۔
View more
Thu, 08 Dec 2016 12:22:22
گلبرگہ یونیورسٹی کی لائبریری میں آگ لگنے کے واقعہ میں سینکڑوں کتابیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے کے اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔شبہ کیا جارہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے سبب یہ آگ لگی۔
View more
Thu, 08 Dec 2016 12:20:17
ہندوستان بھر کے سرکردہ انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹس کے تقریباً 1600انجینئرنگ طلبہ دنیا کے سب سے قدیم پروگرامنگ مقابلے اے سی ایم ۔ آئی سی پی سی کے سیمی فائنلس میں حصہ لیں گے، جس کی میزبانی امریکہ یونیورسٹی کرے گی۔
View more
Thu, 08 Dec 2016 12:16:13
انسداد جرائم کیلئے مقرر پولیس افسران اور جوانوں کی طرف سے ہی اگر سنگین جرائم اور چوری کی وارداتیں سرزد ہورہی ہیں تو اس کیلئے محکمۂ پولیس کو اپنا محاسبہ کرنے اور ان جرائم میں ملوث عملے کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy