Tue, 29 Nov 2016 11:50:44
بنگلہ دیشی سرحدی گارڈز نے متعدد کشتیوں کو ملکی حدود میں داخلے سے روک دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملکی اپوزیشن کی جانب سے میانمار سے فرار ہو کر بنگلہ دیش میں پناہ کے لیے داخل ہونے والوں کی مدد کے مطالبات کے باوجود حکومتی فورسز ان مہاجرین کی کشتیوں کو بنگلہ دیشی حدود میں داخل ہونے سے روک رہی ہیں۔
View more
Tue, 29 Nov 2016 11:45:20
پاکستان کے موجودہ آرمی چیف راحیل شریف کی تین سالہ مدت ملازمت منگل کے روز ختم ہو جائے گی اور ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ لے رہے ہیں۔
View more
Tue, 29 Nov 2016 11:21:29
ایران میں مذہبی شخصیات کے لیے مختص عدالت نے احمد منتظری کے خلاف 21سال قید اور مذہبی شخصیات کی خلعت اتار دینے کا فیصلہ سنایا ہے ۔
View more
Tue, 29 Nov 2016 11:08:50
شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ایک مانیٹرنگ گروپ نے دعوی کیا ہے کہ جنگ سے متاثر ہو کر تقریباً دس ہزار افراد مشرقی حلب سے شامی حکومت کے زیر کنڑول علاقوں کی جانب فرار ہوِ گئے ہیں۔
View more
Tue, 29 Nov 2016 04:37:46
مرکزی حکومت کی طرف سے نوٹوں پر پابندی کے اقدام کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کانگریس نے صدر ہند سے اس معاملہ میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آج پارٹی کی طرف سے منائے گئے یوم طیش کے سلسلے میں ٹاؤن ہال کے روبرو ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگذار صدر دنیش گنڈو راؤ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے جو غیر دانشمندانہ فیصلہ لے کر ملک کے عوام کو مشکلات میں دا
View more
Tue, 29 Nov 2016 04:15:47
مرکزی حکومت کے نوٹ بندی کے خلاف بائیں بازو کی بلائی گئی ایک دن کے ملک گیر بند کا جنوبی ریاستوں میں ملا جلا اثر دیکھنے کو ملا۔تمل ناڈو میں جہاں حزب اختلاف کے لیڈران کو گرفتار کر لیا گیا وہیں کیرالہ میں بند کا کافی اثر دیکھنے کو ملا۔ تمل ناڈو میں مرکز کے نوٹ بندی کے طریقے کے خلاف ڈی ایم کی قیادت میں مظاہرہ کر رہی مختلف اپوزیشن جماعتوں کے سینکڑوں رہنماؤں کو آج گرفتار کر لیا گیا
View more
Tue, 29 Nov 2016 04:11:27
نوٹ بندی کی وجہ سے عام لوگوں کو ہونے والی پریشانیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کے ساتھ مختلف اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے احتجاج کیا۔
View more
Tue, 29 Nov 2016 04:04:52
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج خبردار کیا کہ نوٹ بندی کے خلاف وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے باہرمظاہرہ کریں گی اور کہا کہ اگر زیادہ قیمت والی نوٹ بندی واپس نہیں لی جاتی ہے تو وہ انہیں اقتدار سے ہٹا دیں گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy