Sat, 05 Nov 2016 16:14:16
گذشتہ روز شام کے شہر تدمر میں فوج کا ایک جنگی ہیلی کاپٹر فائرنگ کے واقعے کے بعد ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔ ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران اس پر سوار عملے کے تمام ارکان محفوظ رہے ہیں اور انہیں حمیمیم فوجی اڈے پر منتقل کردیا گیا ہے۔
View more
Sat, 05 Nov 2016 16:10:20
اردن میں ایک فوجی ذریعے نے جمعے کے روز تصدیق کی ہے کہ الجفر میں شہزادہ فیصل فضائی اڈے کے مرکزی پھاٹک پر فائرنگ کے نتیجے میں 3امریکی تربیت کار ہلاک ہو گئے جب کہ تیسرا امریکی تربیت کار اور ایک اردنی افسر زخمی ہو گئے۔
View more
Sat, 05 Nov 2016 16:06:22
بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن فیفا نے حال ہی میں ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران اور کوریا کے درمیان فٹ بال کے ایک میچ کے دوران مذہبی تقریب (ماتمی جلوس نکالنے)پر حکومت کو 45ہزار سوئس فرنک جرمانہ کیا ہے۔
View more
Sat, 05 Nov 2016 16:00:36
حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ کی یوم پیدائش کے موقع پرجلوس نکالنے کی اجازت نہیں دیجایے جاییگی۔ اس بات کی اطلاع ڈی۔وائی۔ایس۔پی۔کرشنامورتی نے دی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جلوس پر حکومت کی جانب سے پابندی عائد کرنے کا مقصد صرف امن وامان کو برقرار رکھنا ہے
View more
Sat, 05 Nov 2016 12:43:31
ملک کے پٹرولیم ڈیلر کمیشن بڑھانے کی اپنی مانگ کی حمایت میں 15نومبر کو ملک گیر ہڑتال کر سکتے ہیں۔یہ ڈیلر کل سے دوروزہ ہڑتال پر ہیں۔
View more
Sat, 05 Nov 2016 12:40:30
جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے الگ رہ رہی ان کی بیوی پائل عبداللہ نے دہلی ہائی کورٹ کی پناہ لیتے ہوئے اپنے اور اپنے بیٹے کیلئے یہ کہتے ہوئے سرکاری رہائش گاہ دینے کی درخواست کی کہ انہیں ’’زیڈ‘‘اور’’زیڈ پلس‘‘سیکورٹی حاصل ہے۔
View more
Sat, 05 Nov 2016 12:35:27
ہندوستانی ٹیم آئندہ ہفتے میں جب انگلینڈ کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ کے لئے یہاں میدان میں اترے گی تو اس میں امپائروں کے فیصلہ جائزہ نظام(ڈی ارایس)پہلی بار آزمائشی بنیاد پر استعمال کی جائے گی۔
View more
Sat, 05 Nov 2016 12:31:57
ورمابرادران سوربھ اور سمیر آج یہاں سیدھے سیٹوں میں جیت درج کرکے 120000ڈالر انعامی رقم کے بٹسبرگر اوپن گراں پری گولڈ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی مرد سنگلز مقابلے کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
View more
Sat, 05 Nov 2016 12:28:31
جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز جونٹی روڈس کو لگتا ہے کہ انگلینڈ کو آئندہ ٹیسٹ سیریز کے دوران ہندوستانی حالات سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy