Wed, 02 Nov 2016 13:45:38
نیشنل ہائی وے 77پر کلاڈکا کے قریب ایک دل کو دہلانے والا کار حادثہ پیش آیا مگر خوش قسمتی سے مسافر بال بال بچ گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک سوفٹ کار میں ایک فیملی منگلورو سے بنگلورو جارہی تھی۔ ان کے پیچھے ایک اومنی کار بھی چلی آرہی تھی۔ جس پر لوہے کی سلاخیں لدی ہوئی تھیں۔
View more
Wed, 02 Nov 2016 13:42:12
بنٹوال بیلتھنگڈی ہائی وے پر بس اور لاری کے درمیان خطرناک تصادم ہوا جس میں 4افراد زخمی ہوگئے جبکہ دیگر 6 مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ زخمیوں میں بس اور لاری کے ڈرائیور بھی شامل ہیں۔
View more
Wed, 02 Nov 2016 13:39:03
باپ دادا کی وراثت تقسیم کرنے کو لے کر اٹھنے والے جھگڑے میں چھوٹے بھائی کے ہاتھو ں بڑے بھائی کی جان چلی جانے کا واقعہ ہوسانگڈی کے پرڈور نامی گاؤں میں پیش آیا ہے۔
View more
Wed, 02 Nov 2016 13:36:10
ہوسنگر کے بڈا گنور گرام پنچایت میں زعفرانی اور سبز جھنڈے لہرانے کا تنازعہ اس وقت نیا رخ اختیار کرگیا جب زعفرانی فرقے کے لوگوں نے ہلّہ بول کر سبز جھنڈا لہرانے کے لئے بنائے پلیٹ فارم کو توڑ ڈالا اور وہاں پر زعفرانی جھنڈا لہرادیا۔
View more
Wed, 02 Nov 2016 11:48:04
اسمارٹ فون کے حصول کا جنون کی حد تک شوق تو ایک حقیقت ہے مگر یوکرائن میں ایک نوجوان نے آیہ فون 7 کے حصول کے لیے اپنا نام ہی آئی فون 7 رکھ لیا۔یوکرائن میں ایک مقامی اسمارٹ فون اسٹور کی طرف سے اعلان کیا گیا
View more
Wed, 02 Nov 2016 11:18:26
کانگریس پارلیمانی پارٹی لیڈرملیکارجن کھرگے نے بھوپال انکاؤنٹرپرردعمل دیاہے ۔ملک ارجن کھرگے نے بنگالورو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا میں اس انکاونٹر سے متعلق عام ویڈیو سے انکاؤنٹرپر شبہات پیدا ہورہے ہیں۔
View more
Wed, 02 Nov 2016 11:12:42
ریاستی وزیر ہاؤزنگ ایم کرشنپا نے کہا ہے کہ ریاست میں زبان ،زمین اور پانی کی اہمیت کے متعلق بیداری لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کرناٹک میں علاقائی زبان کنڑا کے مقابلے انگریزی اور دیگر زبانوں کی تشہیر کافی بڑھ چکی ہے۔
View more
Wed, 02 Nov 2016 11:08:14
سابق وزیر اعظم اور جنتادل(ایس) کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڈا نے کہاکہ پارٹی سے معطل شدہ باغی اراکین اسمبلی کو بہت جلد وہ سبق سکھائیں گے۔
View more
Wed, 02 Nov 2016 11:04:58
سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے ٹیپو سلطان جینتی کا اہتمام نہ کیا جائے۔ اگر ہیپو سلطان جینتی منائی گئی تو بی جے پی اس کے خلاف ریاست گیر پیمانے پر تحریک چلائے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy