Tue, 06 Sep 2016 12:11:51
یہاں ملپے کے سینٹ میریس جزیرہ کے قریب ماہی گیروں پر مشتمل ایک بوٹ چٹان سے ٹکرانے کے بعد سات ماہی گیروں کو کوسٹل سیکوریٹی گارڈس بچانے میں کامیاب ہوگئے اور اُنہیں بحفاظت سمندر کنارے تک پہنچادیا، یہ واقعہ منگل علی الصباح پیش آیا۔
View more
Tue, 06 Sep 2016 12:00:15
جماعت اسلامی ہند کی مہم امن و انسانیت کے تحت فرید آباد میں ایک بڑے اجلاس کا انعقاد ہوا۔جس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے مرکزی سکریٹری مولانا ولی اللہ فلاحی نے کہا کہ پیار و محبت انسان کی فطرت میں شامل ہے لہذا ملک کے ہر شہری امن و امان نہ صرف خود چاہتا ہے بلکہ اس کے قیام میں تعاون بھی کرتا ہے۔اس کے باوجود کچھ لوگ ہیں جو سماج کو توڑنا چاہتے ہیں،ایسے لوگ سب کچھ ہو سکتے ہیں لیکن وہ مذہبی نہیں ہوسکتے
View more
Tue, 06 Sep 2016 11:57:35
محکمۂ اقلیتی بہبود ، حج وپسماندہ طبقات کے سکریٹری محمد محسن آئی اے ایس نے مسلمانوں کو آواز دی کہ وہ مجموعی ترقی کے لئے اجتماعی کوششوں کے ساتھ آگے بڑھیں ۔ حکومت پر تکیہ کئے بغیر اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی کوشش ہمیشہ جاری رکھیں۔
View more
Tue, 06 Sep 2016 11:33:45
شہر سے نو کیلومیٹر دوری پر واقع معروف حضرت اماں جان باواجانؒ درگاہ شریف کی ہنڈی ہر دو تین ماہ میں ایک مرتبہ کھول کر گنتی کیا جاتا ہے پچھلے چند مہینے قبل وقف بورڈ کے افسروں نے درگاہ کے ہنڈیوں کی گنتی کرنے کی ذمہ داری کینرا بینک کے حوالے کردی گئی کیونکہ ہنڈی کا گنتی کے دوران کئی لوگ ہنڈی سے بر آمد رقم کو غبن کرنے کے اکثر شکایتیں سننے میں آتی رہی۔
View more
Tue, 06 Sep 2016 11:30:11
چکبالاپور ضلع ڈپٹی کمشنردیپتی کنڈی نے آج اچانک چنتامنی کا دورۂ کیااس دوران دلت سنگھرش سمیتی کے کارکنوں نے ڈپٹی کمشنر سے شکایت کی کہ چنتامنی کے بیچ میں پچھلے دو سال قبل امبیڈکر بھون تعمیر کرنے کے لئے سنگ بنیاد رکھی دی گئی
View more
Tue, 06 Sep 2016 11:29:16
ایک برتھ ڈے پارٹی منانے کے دوران موقع پر پہنچ کر ہنگامہ کھڑا کرنے اور بعد میں پولیس کو اپنی ذمہ داری اداکرنے سے روکتے ہوئے اس پر حملہ آور ہونے والے پانچ ملزمین کوپتور دیہی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Tue, 06 Sep 2016 11:25:08
مہاراشٹرا میں تقریباً تین سو لوگوں کو جعلسازی کے ذریعے لگ بھگ 4.5کروڑ روپے کا دھوکہ دینے والی ٹولی کے ایک رکن کومنگلورو میں گرفتارکیا گیا ہے۔
View more
Tue, 06 Sep 2016 11:18:09
جنوبی کینرا کے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر گلاب راؤ بورسے نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران بتایا ہے کہ کچھ دن پہلے پولیس نے مذہبی جلوس نکالنے والے منتظمین کے لئے دس لاکھ روپوں کا بانڈ دینے کی جو شرط عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس کا اطلاق اس باربعض حساس علاقوں میں گنیش کا جلوس نکالنے والوں پر ہوگا۔
View more
Tue, 06 Sep 2016 01:34:23
وزیر اعلیٰ سدرامیانے آج اپنی ساڑھے تین سال پرانی کابینہ میں معمولی توسیع کرتے ہوئے شہر کے وجئے نگر اسمبلی حلقہ کی دوسری بار نمائندگی کررہے سینئر رکن اسمبلی اور وکلیگا فرقہ کے طاقتور لیڈر ایم کرشنپا کو اپنی وزارت میں شامل کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy