Mon, 05 Sep 2016 15:56:27
بڑے پیمانے پر پناہ گزینوں کے لیے جرمنی کے دروازے کھولنے کے ایک سال بعد جرمن چانسلر انگیلا میرکل اب بھی اپنے اس مؤقف پر قائم ہیں کہ ان کا فیصلہ درست تھا اور یہ کہ جرمنی مہاجرین کے بحران سے نمٹنے میں کامیاب ہوگا۔
View more
Mon, 05 Sep 2016 15:54:26
روس اور امریکہ کے درمیان شام میں جاری خانہ جنگی کو ختم کرنے کے حوالے سے کیے جانے والے مذاکرات بغیر کسی نتیجے پرپہنچے ختم ہو گئے ہیں۔ چین کے شہر ہانگ جو میں ہونے والے جی بیس ممالک کے اجلاس کے دوران امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور ان کے روسی ہم منصب سیرگئی لاؤروف نے پیر کے روز بھی بات چیت کی۔
View more
Mon, 05 Sep 2016 15:52:06
کیلے کے اس کیمپ میں7000ہزار سے بھی زیادہ پناہ گزین بہت ہی گندی حالت میں رہتے ہیں۔ ان میں سے بہت سے توبرطانیہ پہنچنے کے لیے لاریوں میں کود جاتے ہیں۔فرانس میں جنگل کے نام سے معروف کیلے کی بندر گاہ کے قریب پناہ گزینوں کے کیمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والے شہر کے ہزاروں لوگ اس کیمپ کو بند کرنے کا مطالبہ کرنے والے ہیں۔
View more
Mon, 05 Sep 2016 15:49:23
حال ہی میں اقتدار سے بے دخل کی گئیں سابق برازیلی صدر دلما روسیف کے ہزاروں حامیوں نے اتوار کے روز مائیکل ٹیمیرکی نئی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے روسیف کے حق میں نعرے لگائے اور ان کی اقتدار سے بے دخلی کوبغاوت قرار دیا۔
View more
Mon, 05 Sep 2016 15:47:16
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکرنے وزیراعظم نوازشریف کی اہلیت سے متعلق دائرکیاگیاریفرنس ناکافی شواہدکی بنیادپرمستردکر دیا ہے۔ادھر حکمراں جماعت کے ارکانِ قومی اسمبلی کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی سے متعلق ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیاگیاہے۔
View more
Mon, 05 Sep 2016 15:42:35
جرمنی کے شہر بریمن میں دائیں اور بائیں بازو کی سوچ کے حامل افراد نے سلفی اسلامی مبلغ پیئر فوگل کی ریلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرے کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔انتہائی قدامت پسند اسلامی تحریک سلفیت کے مخالفین گزشتہ روز جرمنی کے شمال شہر بریمن میں سلفی اسلام کے مبلغ پیئر فوگل کی ریلی کے خلاف مظاہرے کرنے جمع ہوئے۔
View more
Mon, 05 Sep 2016 15:39:08
ملائیشیا کے حکام نے ملک میں زیکا وائرس کے نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ زیکا وائرس سے متاثرہ افراد کے دوسوسے زائدکیس پڑوسی ملک سنگاپور میں بھی سامنے آ چکے ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ زیکا وائرس جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک میں پھیل رہا ہے۔ زیکا وائرس مچھر سے پھیلتا ہے اور حاملہ خواتین کو سب سے زیادہ متاثر کرتا ہے۔
View more
Mon, 05 Sep 2016 15:36:43
جرمن ریاست میکلن بُرگ ویسٹرن پومیرینیا کے انتخابات میں مہاجرین مخالف جماعت نے چانسلر انگیلا میرکل کی سی ڈی کوپیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس نتیجے پر میرکل کو اپنی جماعت کے ارکان اور مخالفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy