ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    ہنگری:ریفرنڈم سے قبل مہاجر مخالف مہم میں تیزی

    ہنگری:ریفرنڈم سے قبل مہاجر مخالف مہم میں تیزی

    Sun, 04 Sep 2016 15:40:35 
    ایک کوٹہ سسٹم کے تحت یورپی یونین رکن ممالک میں مہاجرین کی منصفانہ تقسیم کے بارے میں ہنگری میں ہونے والے عوامی ریفرنڈم میں ایک ماہ رہ گیا ہے۔ اس تناظر میں ہنگری حکومت اپنی مہاجرت مخالف مہم میں تیزی لے آئی ہے۔
    اسلام کریموف کو سپرد خاک کر دیا گیا

    اسلام کریموف کو سپرد خاک کر دیا گیا

    Sun, 04 Sep 2016 15:38:05 
    سابق اُزبک صدر اسلام کریموف کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ جمعے کو کریموف کے انتقال کی خبر کی تصدیق کے بعد اُن کے جسد خاکی کو اُن کے آبائی شہر سمر قند پہنچایا گیا، جہاں اُن کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔روسی نیوز ایجنسی انٹر فیکس کے مطابق کریموف کی تدفین کے موقع پر اُزبکستان کے وزیر اعظم شوکت مرزییف نے ایک جذباتی بیان میں کہاکہ ہمارے عوام اوراُزبکستان کو ایک ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
    جرمن قوم پرست میرکل کے سیاسی گڑھ میں کامیابی کی کوشش میں

    جرمن قوم پرست میرکل کے سیاسی گڑھ میں کامیابی کی کوشش میں

    Sun, 04 Sep 2016 15:36:26 
    انگیلامیرکل کے گزشتہ برس کے فیصلے کے بعد مہاجرین کے لیے جرمنی کی سرحدیں کھُل گئی تھیں۔ تاہم بڑی تعداد میں مہاجرین کی آمد کا مسئلہ جرمنی کی شمال مشرقی ریاست میں ہونے والے انتخابات میں میرکل کے لیے مسائل کھڑے کر سکتاہے۔
    ترک فوج نے شام میں مزید فوجی کارروائیوں کا آغاز کر دیا

    ترک فوج نے شام میں مزید فوجی کارروائیوں کا آغاز کر دیا

    Sun, 04 Sep 2016 15:34:12 
    ترکی نے شام کے شمال میں ایک نئے محاز کا آعاز کر دیا ہے۔ ترکی کئی ہفتوں سے شام میں زمینی فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ تازہ ترین کارروائی کیلیس صوبے میں کی جا رہی ہے۔
    میانمار، تاریخی امن کانفرنس کا اختتام

    میانمار، تاریخی امن کانفرنس کا اختتام

    Sun, 04 Sep 2016 15:31:22 
    میانمار میں عشروں سے حکومت اور نسل پرست باغیوں کے مابین جاری تنازعہ ختم کرنے سے متعلق تاریخی امن کانفرنس آج اختتام پذیر ہو گئی۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے اس کانفرنس کو تاریخی قرار دیا ہے۔
    جرمنی میں کرد باشندوں کا ترک صدر کے خلاف مظاہرہ

    جرمنی میں کرد باشندوں کا ترک صدر کے خلاف مظاہرہ

    Sun, 04 Sep 2016 15:29:22 
    ہفتے کے روز کم از کم پچیس ہزار کرد افراد نے جرمن شہر کولون میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے خلاف ایک مظاہرے میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکا فوجی بغاوت بھی نہیں اور سولین آمریت بھی نہیں کے نعرے لگا رہے تھے۔
    اوباما، چین کے ساتھ مخلصانہ بات چیت کے خواہشمند

    اوباما، چین کے ساتھ مخلصانہ بات چیت کے خواہشمند

    Sun, 04 Sep 2016 15:27:29 
    دنیا کی20بڑی معیشتوں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکی صدر باراک اوباما چین پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے چینی ہم منصب شی جِن پنگ سے ملاقات کی ہے۔چینی شہر ہانگ جو میں جی ٹونٹی سربراہی کانفرنس کا آغاز ہو گا۔
    ہانگ کانگ میں چین مخالف جذبات کے دوران انتخابات کے لیے ووٹنگ 

    ہانگ کانگ میں چین مخالف جذبات کے دوران انتخابات کے لیے ووٹنگ 

    Sun, 04 Sep 2016 15:25:28 
    چین کے زیر انتظام سابقہ برطانوی کالونی ہانگ کانگ میں انتخابات کے لیے آج اتوار کے روز ووٹنگ جاری ہے۔ انتخابات میں ہانگ کانگ کے عوام ستر سیٹوں پر مشتمل لیجیسلیٹیو کونسل کے نمائندے منتخب کریں گے۔
    افغانستان میں بس اور فیول ٹینکرکے درمیان بھیانک ٹکر: ٹکر لگتے ہی سواریاں شعلہ پوش، 36 افراد جاں بحق

    افغانستان میں بس اور فیول ٹینکرکے درمیان بھیانک ٹکر: ٹکر لگتے ہی سواریاں شعلہ پوش، 36 افراد جاں بحق

    Sun, 04 Sep 2016 13:16:14 
    افغانستان میں اتوار کو کابل-قندھار شاہراہ پر ایک فیول ٹینکراور مسافربردار بس کے درمیان ہوئی بھیانک ٹکر میں 36 افراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ 28 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں سواریاں کافی تیز رفتاری کے ساتھ ایک دوسرے سے ٹکراگئی اور ٹکر لگتے ہی فیول ٹینکر پھٹ پڑنے سے آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں اتنی زیادہ اموات ہوئی ہیں۔