Sun, 04 Sep 2016 11:18:47
میسور کے گنڈل پیٹ تعلق میں آنے والے بنڈی پور جنگلات میں محکمۂ جنگلات کے افسران کیلئے منعقدہ کارگاہ میں شریک افسران کی موج مستی اور ہرن کاشکار کرکے اس کا گوشت کھانے کے سلسلے میں حکام کو ثبوت برآمد ہوئے ہیں۔
View more
Sun, 04 Sep 2016 03:48:48
دریائے کاویری سے تملناڈو کو 50ٹی ایم سی فیٹ پانی کی فراہمی کے سلسلہ میں کل سپریم کورٹ نے جیو اور جینے دو کے اصول کو اپنا کر تملناڈو کو پانی فر اہم کرنے کے سلسلے میں ریاستی حکومت کو جو مشورہ دیا ہے، آج وزیر اعلیٰ سدرامیا نے قانونی طریقے سے اس سے نمٹنے کے متعلق ریاست کے آبی تنازعات کی سپریم کورٹ میں پیروی کرنے والے وکیل فالی ایس ناریمن سے دہلی میں بات چیت کی۔
View more
Sun, 04 Sep 2016 03:41:35
منگلورو سے پتور کی طرف آنے والی ایک لاری نے اپن انگڈی کی طرف جارہی جیپ کو بڑی تیز رفتاری کے ساتھ ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں چیدانند اچاریہ (۱۳ سال)نامی ایک نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ اس دردناک حادثے میں مزید ۶ افرادکے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے جنہیں نجی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 04 Sep 2016 03:35:14
کچھ دن پہلے ساحل آن لائن نے خبر دی تھی کہ این آر آئی کروڑ پتی تاجر مسٹر بی آر شیٹی کی طرف سے اڈپی میں ہائی ٹیک سوپر اسپیشالٹی اسپتال کے قیام کو سرکار کی طرف سے ہری جھنڈی دی گئی ہے۔ لیکن اب عوامی رائے سرکار کے اس اقدام کے خلاف دکھائی دے رہی ہے۔
View more
Sun, 04 Sep 2016 02:58:32
گائے کی حفاظت کے نام پراور گائے کا گوشت لے جانے کے شبہ میں جھورا گاؤں میں مرغیوں کے کھانے کا آناج لے جا رہے ایک ٹرک پر شرپسندوں نے حملہ کرتے ہوئے پوری ٹرک کو پھونک دیا۔جبکہ گاڑی کے مالک کی بھی بری طرح پیٹٓائی کی گئی. ہفتہ کو پیش آئے اس واقعہ کے بعد پولیس نے ببلو ٹھاکر (22) اورگورکھ ٹھاکر (24) کو گرفتار کر لیا ہے. مقامی پولیس انسپکٹر ایچ سی لديا نے بتایا کہ ہم لوگوں نے 15 لوگوں کے خلاف معاملہ در
View more
Sun, 04 Sep 2016 01:54:35
بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے اہم فائنانسر میر قاسم علی کو 1971 کے جنگی جرائم کے لئے پھانسی دے دی گئی ہے ۔ قاسم کو پھانسی دینے کا حتمی حکم جیل حکام کو سونپ دیا گیا تھا ۔ جیل حکام نے پھانسی سے قبل میرقاسم علی کی اہل خانہ سے آخری ملاقات کرائی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ ان کو مقامی وقت کے مطابق 10:00 بجےپھانسی دی گئی۔
View more
Sun, 04 Sep 2016 01:32:43
پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کا شکار ہونے والی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ شاہد کو جان سے مارنے سے قبل اس کی عصمت دری کی گئی تھی۔ یہ اطلاع سامعہ کے قتل کی تفتیش کرنے والے افسر نے دی ہے۔ سامعہ شاہد کو 21 جولائی کے روز پنجاب کے جہلم میں اس کے اہل خانہ اور سابق شوہر نے غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔
View more
Sat, 03 Sep 2016 01:37:39
کالا ہانڈی میں دانا مانجھی کے معاملے کو گزرے ابھی ایک ہفتہ ہی ہوا ہے کہ اڑیسہ میں ایک اور شخص کو اپنی سات سالہ بیٹی کی لاش کو ہاتھوں میں اُٹھا کر کئی کلومیٹر تک پیدل چلنے پر مجبور ہونا پڑا کیونکہ جس ایمبولینسوں میں وہ سوار تھے اس نے مبینہ طور سے انہیں بیچ راستے میں ہی اتار دیا تھا۔
View more
Sat, 03 Sep 2016 01:04:01
ڈاکٹر اسماء زہرہ رکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے روندرا بھون، بھوپال میں منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ہندوستان کی خصوصیت یہ ہیکہ یہ مختلف مذاہب، طبقات اور زبان بولنے والوں کا ملک ہے۔ملک میں مختلف مذہبی،لسانی اکائیوں اور قبائل کو مذہبی اور انکے پرسنل لاء پر عمل کرنے کی دستوری آزادی دی گئی ہے۔ اسلام کے عائلی قوانین کی بنیاد قرآن و حدیث کے احکامات پر مشتمل ہے۔ اسلام
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy