Fri, 02 Sep 2016 16:10:33
انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روس شام میں فضائی حملے کے دوران کلسٹر بموں کا استعمال کر رہا ہے۔ جمعرات کے روز ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس دنیا بھر میں چار سو سے زائد ہلاکتیں، ممنوع قرار دیے گئے اسے ہتھیار کی وجہ سے ہوئیں۔
View more
Fri, 02 Sep 2016 16:08:05
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کے دورے کے بعد بدھ کے روز امیگریشن مخالف مزید سخت انتباہ جاری کیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے والے کبھی بھی قانونی حیثیت حاصل نہیں کر سکیں گے۔
View more
Fri, 02 Sep 2016 16:05:11
اسٹیٹ لیگل ایڈ کمیٹی کے چیئرمین اور پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے کشمیر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی پارلیمنٹ سے وادی میں امن کی بحالی کے لئے اقدامات کرنے اور تمام وادی کشمیر میں بند، مظاہروں، فائرنگ اور افرا تفری کی وجہ سے انصاف سے محروم بچوں کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Fri, 02 Sep 2016 16:02:09
بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر یوپی اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں اور الاؤنس میں اضافہ سے متعلق بل کو آج اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور ی دے دی گئی ۔پارلیمانی امور کے وزیر اعظم خاں کی طرف سے حکومت کے فیصلے کو نافذ کرنے کے لیے کل اسمبلی میں پیش اترپردیش ریاستی قانون سازاسمبلی ارا کین کی حصولیابی اور پنشن ترمیمی بل 2016کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔
View more
Fri, 02 Sep 2016 15:57:58
طاقتور سمندری طوفان ہرمائن آج جمعے کی علی الصباح امریکی ریاست فلوریڈا کی شمالی خلیجی ساحلی پٹی سے ٹکرا گیا۔ اس سمندری طوفان کے ہمراہ شدید بارش کے علاوہ130کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی تیز ہوا اور جھکڑ ہیں۔ طوفان کے ٹکرانے کے بعدسارے علاقے میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔
View more
Fri, 02 Sep 2016 15:55:52
آج جمعے کو پشاور کی وارسک روڈ پر واقع کرسچیئن کالونی پر پاکستانی طالبان کے ایک گروپ کی طرف سے ہونے والے خود کُش حملے میں کم از کم ایک شہری اور چار دہشت گرد کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
View more
Fri, 02 Sep 2016 15:52:46
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی کرد ملیشیا ابھی دریائے فرات کے مشرق میں واپس نہیں گئی ہے۔ ایردوآن نے ان دعووں کو مسترد کر دیا کہ کرد جنگجو ترک فوج کی کارروائی کی وجہ سے پسپا ہو گئے ہیں۔
View more
Fri, 02 Sep 2016 15:50:24
پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں آج ہونے والے ایک خودکش حملے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق وکلا اور پولیس اہلکاروں سمیت ایک درجن افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبرپختونخوا کے شہر مردان کے عدالتی کمپلیکس کے باہر خودکش حملے میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
View more
Fri, 02 Sep 2016 15:45:49
سماج اور ملک کے خلاف بیانات دینے کا الزام لگاکر سابق رکن پارلیمان رمیاعرف دویا اسپندنا کے خلاف بی جے پی کے کچھ لیڈروں نے ضلع پولیس کے اعلیٰ افسر سے شکایت کی ہے، تعلقہ کے مارچاکناہلی گرام پنچایت کے صدر پٹ سوامی، سداراجو گوڈا، کمار سوامی، نوین کمار، ایچ این منجو ناتھ، دھننجئے، ہوسہلی شیو، اویناش، بی ہونپانامی افراد نے شکایت کی ہے،
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy