Thu, 01 Sep 2016 14:19:37
فرانس میں تیراکی کے باوقارلباس برقعنی پر پابندی کی گونج اقوام متحدہ تک بھی پہنچ گئی جس نے برقعنی پر پابندی کے فیصلوں کو مسلمانوں کے خلاف امتیاز اور تفریق کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ شمار کیا ہے۔
View more
Thu, 01 Sep 2016 14:17:11
شدت پسند گروپ دولت اسلامی داعش کے ترجمان ابو محمد العدنانی کو شام کے شمالی شہر حلب میں ایک کارروائی کیدوران ہلاک کر دیا گیا ہے۔داعش کی آن لائن نیوز ایجنسی اعماق نے ابو محمد العدنانی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور بتایا گیا ہے کہ العدنانی کو ولایۃ حلب میں ایک فوجی کارروائی کے دوران ہلاک کیا گیا۔
View more
Thu, 01 Sep 2016 14:12:49
ضلع انچارج سکریٹری منیش موڈگِل نے یہاں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں منعقدہ ایک اہم نشست میں مختلف محکمہ جات کی کارروائیوں اور سرکاری پروگرام پر عمل درآمد کی تفصیلات معلوم کیں۔
View more
Thu, 01 Sep 2016 14:12:46
شراب کے نشہ میں اسکول وین چلانے کے معاملات سامنے آنے کے بعد شہر کی ٹریفک پولیس نے خصوصی کارروائی کرتے ہوئے شراب پی کر اسکول سواریوں کو چلانے کا پتا لگاکر ایسے ڈرائیورس کے خلاف معاملات درج کئے ہیں۔
View more
Thu, 01 Sep 2016 14:09:28
آج کل ملک اور ریاست میں کئی فرقہ وارانہ واقعات پیش آرہے ہیں۔ قومی جرائم ریکارڈز بیورو(این سی آر بی) نے کل اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی۔ اس کے تحت سب سے زیادہ فرقہ وارانہ واقعات کے معاملہ میں 2015ء کے دوران کرناٹک دوسرے نمبر پر ہے۔
View more
Thu, 01 Sep 2016 14:05:52
باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق آج وزیر برائے قانون، ٹمکور ضلع سے تعلق رکھنے والے ٹی بی جئے چندرا نے ریاستی حکام کے لینڈ مافیا سے ہاتھ ملاکر کابینہ میں منظوری کے باوجود جلی پاؤڈر سے ایم سینڈ ریت تیار کرنے والوں کومنظوری نہ دینے والے سرکاری افسروں کو آڑے ہاتھوں لیا۔
View more
Thu, 01 Sep 2016 14:03:17
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے آج بتایاکہ قانون کا موثر نفاذ بے حد ضروری ہے۔ کندایہ بھون میں اراضی تحویل کے معاملات کی سماعت کیلئے خصوصی عدالت کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے بتایاکہ بنگلور میں تقریباً 1.23لاکھ ایکڑ سرکاری زمین موجود ہے۔
View more
Thu, 01 Sep 2016 13:58:15
ٹیچرس ویلفیر فنڈ کی جانب سے بی ای ،ایم بی بی ایس اور ڈپلوما جیسے کورسوں میں زیر تعلیم اساتذہ وریٹائرڈ اساتذہ کے بچوں کو مالی امداد فراہم کرنے کیلئے عرضیاں مطلوب ہیں۔ 2015-16 کے دوران منعقدہ ایس ایس ایل سی ، پی یو سی سال دوم اور ڈگری کے علاوہ پوسٹ گریجویٹ کورسوں کے سال اول میں 60 فیصد سے زائد مارکس حاصل کرنے والے عرضیاں داخل کرسکتے ہیں۔
View more
Thu, 01 Sep 2016 13:56:07
کرناٹک کو ایرو اسپیس شعبے میں فروغ دینے کے مقصد سے ریاست میں ایرو اسپیس پالیسی 2013-23 ترمیمی مسودہ کو آج ریاستی کابینہ نے منظوری دے دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy