ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    فرقہ وارانہ اور سیاسی تشدد، واقعات میں کرناٹک کو دوسرا مقام

    فرقہ وارانہ اور سیاسی تشدد، واقعات میں کرناٹک کو دوسرا مقام

    Thu, 01 Sep 2016 14:09:28 
    آج کل ملک اور ریاست میں کئی فرقہ وارانہ واقعات پیش آرہے ہیں۔ قومی جرائم ریکارڈز بیورو(این سی آر بی) نے کل اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی۔ اس کے تحت سب سے زیادہ فرقہ وارانہ واقعات کے معاملہ میں 2015ء کے دوران کرناٹک دوسرے نمبر پر ہے۔
    جلی پاؤڈر ریت کی تیاری:منظوری میں تاخیر ریاستی وزیر جئے چندرا کی جانب سے حکام کی سرزنش، فوری اقدام کی ہدایت

    جلی پاؤڈر ریت کی تیاری:منظوری میں تاخیر ریاستی وزیر جئے چندرا کی جانب سے حکام کی سرزنش، فوری اقدام کی ہدایت

    Thu, 01 Sep 2016 14:05:52 
    باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق آج وزیر برائے قانون، ٹمکور ضلع سے تعلق رکھنے والے ٹی بی جئے چندرا نے ریاستی حکام کے لینڈ مافیا سے ہاتھ ملاکر کابینہ میں منظوری کے باوجود جلی پاؤڈر سے ایم سینڈ ریت تیار کرنے والوں کومنظوری نہ دینے والے سرکاری افسروں کو آڑے ہاتھوں لیا۔
    سرکاری زمینات پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی:سدرامیا

    سرکاری زمینات پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی:سدرامیا

    Thu, 01 Sep 2016 14:03:17 
    وزیر اعلیٰ سدرامیا نے آج بتایاکہ قانون کا موثر نفاذ بے حد ضروری ہے۔ کندایہ بھون میں اراضی تحویل کے معاملات کی سماعت کیلئے خصوصی عدالت کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے بتایاکہ بنگلور میں تقریباً 1.23لاکھ ایکڑ سرکاری زمین موجود ہے۔
     اساتذہ کے بچوں کو امداد

    اساتذہ کے بچوں کو امداد

    Thu, 01 Sep 2016 13:58:15 
    ٹیچرس ویلفیر فنڈ کی جانب سے بی ای ،ایم بی بی ایس اور ڈپلوما جیسے کورسوں میں زیر تعلیم اساتذہ وریٹائرڈ اساتذہ کے بچوں کو مالی امداد فراہم کرنے کیلئے عرضیاں مطلوب ہیں۔ 2015-16 کے دوران منعقدہ ایس ایس ایل سی ، پی یو سی سال دوم اور ڈگری کے علاوہ پوسٹ گریجویٹ کورسوں کے سال اول میں 60 فیصد سے زائد مارکس حاصل کرنے والے عرضیاں داخل کرسکتے ہیں۔
    ریاست میں ایرو اسپیس پالیسی جاری کرنے کا فیصلہ

    ریاست میں ایرو اسپیس پالیسی جاری کرنے کا فیصلہ

    Thu, 01 Sep 2016 13:56:07 
    کرناٹک کو ایرو اسپیس شعبے میں فروغ دینے کے مقصد سے ریاست میں ایرو اسپیس پالیسی 2013-23 ترمیمی مسودہ کو آج ریاستی کابینہ نے منظوری دے دی۔
    کاروار: گنیش اتسوا کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنےاُترکنڑا ضلع ایس پی کی اپیل

    کاروار: گنیش اتسوا کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنےاُترکنڑا ضلع ایس پی کی اپیل

    Thu, 01 Sep 2016 13:54:40 
    ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ونشی کرشنا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 5/ستمبر سے15/ستمبر تک منائے جانے والے گنیش اتسوا کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھیں۔  انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی گنیش اتسوا کے موقع پر پولیس نے احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کا پورا بندوبست کیا ہے۔
    موجودہ نالوں پر قبضوں کو ہی ہٹایا جائے گا: جئے چندرا

    موجودہ نالوں پر قبضوں کو ہی ہٹایا جائے گا: جئے چندرا

    Thu, 01 Sep 2016 13:53:18 
    وزیر قانون وپارلیمانی امور ٹی بی جئے چندرا نے آج بتایاکہ استعمال کئے جارہے بڑے نالوں پر تعمیر عمارتوں کو بھی مہندم کیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ 2011میں ریاستی ہائی کورٹ کی ڈویژنل بنچ کے فیصلے اور قومی سبز ٹریبونل کے احکامات کے مطابق بڑے نالوں پر تعمیر تمام عمارتوں کو منہدم کردیا جائے گا اور اس میں کسی بھی طرح کا امتیاز برتا نہیں جائے گا۔
    یک روزہ لیجسلیچر اجلاس

    یک روزہ لیجسلیچر اجلاس

    Thu, 01 Sep 2016 11:21:44 
    وزیر قانون وپارلیمانی امور ٹی بی جئے چندرا نے آج بتایاکہ جی ایس ٹی مسودہ پیش کرنے کیلئے دونوں ایوانوں کا یک روزہ خصوصی اجلاس 14؍ ستمبر کی صبح گیارہ بجے منعقد ہوگا۔ انہوں نے بتایاکہ اس خصوص میں آج منعقدہ کابینہ اجلاس میں فیصلہ لیا گیا ہے۔
    مانسون ختم ہوتے ہی کوکن ریلوے ٹریک ڈبلنگ کا کام شروع ہوگا

    مانسون ختم ہوتے ہی کوکن ریلوے ٹریک ڈبلنگ کا کام شروع ہوگا

    Thu, 01 Sep 2016 03:23:36 
    کونکن ریلوے کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سنجے گپتا کے بیان کے مطابق مغربی ساحلی علاقے کی سب سے اہم رابطہ اورآمد رفت کا ذریعہ کہلانے والی کونکن ریلوے لائن کی ڈبلنگ اور الیکٹری فکیشن کا کام مانسون کا موسم ختم ہوتے ہی شروع ہوگا۔اور آئندہ تین برسوں کے اندر یہ منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔