Tue, 30 Aug 2016 15:50:01
کولمبیا حکومت اور فارک باغیوں کے مابین سیز فائر معاہدے پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ یوں دنیا کی سب سے پرانی ایک باغی تحریک کا خاتمہ بھی ہو گیا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ عالمی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے اس ڈیل پرعملدرآمدشروع ہوا۔
View more
Tue, 30 Aug 2016 15:47:18
بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم علی کی سزائے موت کو برقرار رکھنے کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ اب اس اپوزیشن رہنما کی سزائے موت پر عملدرآمد میں کوئی رکاوٹ نہیں رہی ہے۔
View more
Tue, 30 Aug 2016 15:43:40
سعودی عرب نے رواں سال کے آخر میں جرمن شہر بون میں اپنی متنازعہ فہد اکیڈمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کل یہاں تیس اساتذہ مختلف عرب ملکوں کے تقریباً ایک سو پچاس طلبہ کو اسلامی علوم کی تعلیم دے رہے ہیں
View more
Tue, 30 Aug 2016 15:40:18
برازیل کی معزول صدر دلما روسیف اپنے مواخذے کے حتمی مرحلے میں آج سینٹ میں پیش ہو رہی ہیں۔ اس دوران وہ خودپر عائد بدعنوانی کے الزامات کا دفاع کریں گی۔ تاہم ناقدین کے خیال میں ملکی سینٹ میں رائے شماری کے نتیجے میں روسیف کو بالاخر اقتدار سے الگ ہونا پڑ جائے گا۔
View more
Tue, 30 Aug 2016 15:37:24
پیر کے روز لیبیا کی سمندری حدود میں ساڑھے چھ ہزار مہاجرین کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ اطالوی کوسٹ گارڈز کے مطابق حالیہ برسوں کے دوران کسی ایک روز میں اتنے مہاجرین کو بچانے کے حوالے سے یہ ایک منفرد واقعہ تھا۔منظرعام پر آنے والی فوٹیج میں کشتیوں پر موجود افراد کو سمندر میں چھلانگ لگا کر ریسکیو کشتیوں کی جانب تیر کر پہنچتا دیکھا جا سکتا ہے۔
View more
Tue, 30 Aug 2016 15:29:45
ہمارے ملک کی سماجی و سیاسی صورتحال دن بہ دن خطرے سے دوچار ہے۔ ہندتوا فاشسٹ تنظیمیں، بی جے پی ، این ڈی اے حکومت اور سرکاری مشینری ہمارے ملک کے عوام کے درمیان رائج ترقی پسند جمہوری خیالات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اس وقت ملک میں لفظ ، "عدم رواداری" کا زیادہ چرچا ہورہا ہے۔
View more
Tue, 30 Aug 2016 12:24:47
ناری شکتی کاجیتاحاگتا نظارہ آج صدارتی محل میں دیکھنے کو ملا جب صدر نے ریو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو، پہلوان ساکشی ملک اور جمناسٹ دیپا کرماکر کو راجیو گاندھی کھیل رتن سے نوازا جبکہ شوٹر جیتو رائے کو بھی ملک کا یہ سب سے اعلی کھیل ایوارڈ پیش کیا گیا۔
View more
Tue, 30 Aug 2016 12:16:01
انگلینڈ کے سابق بلے باز مال لویے کو امید ہے کہ سیکورٹی خدشات کے باوجود انگلینڈ کی ٹیم کا بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی حالانکہ انہوں نے دہشت گردی کے خوف سے بنگلہ دیش کے کوچ کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔
View more
Tue, 30 Aug 2016 12:08:16
بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں آج علی الصبح ایک کار بم دھماکے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ مقامی براڈ کاسٹر آر ٹی ایل نے بتایا ہے کہ یہ دھماکا شہر کے شمال میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف کریمینالوجی کی عمارت کے باہر ہوا لیکن اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy