Mon, 25 Jul 2016 14:35:18
جو کچھ گجرات کے اونا میں دلتوں کے ساتھ ہوا یا بی جے پی اتر پردیش کے نائب صدر دیا شنکر سنگھ نے سابق وزیر اعلیٰ مس مایاوتی کو کہا ۔یا جو دادری کے بساڑہ گاؤں میں مرحوم اخلاق احمد اور انکے گھر والوں کے ساتھ ہوا وہ نہ حادثہ تھا ،نہ سانحہ بلکہ اس ذہنیت کا مظاہر ہ تھا جو انکے دھرم سے بنتی ہے ۔
View more
Mon, 25 Jul 2016 14:32:28
گزشتہ15،16جولائی کی درمیانی شب میں ترکی فوج کے ایک جتھے کی جانب سے وہاں کی حکومت کوہائی جیک کرنے کی کوشش کی گئی،جسے سربراہِ مملکت کے ذہنی استحضار،دانش مندی اور وہاں کے دلیرعوام کے پختہ سیاسی شعور نے ناکام بنادیا۔یہ ایک ایسا واقعہ تھا،جوشعلۂ مستعجل کی مانند اچانک رونماہوااور پھر اچانک ہی انجام پذیر بھی ہوگیا،
View more
Mon, 25 Jul 2016 11:35:39
ریاستی حکومت نے بی ایم ٹی سی اور کے ایس آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال کے سبب اسکولوں اور کالجوں کے لئے پیر اور منگل کے دن چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔
View more
Sun, 24 Jul 2016 19:21:16
بھٹکل 24 جولائی (ایس او نیوز) تعلقہ کے ساگر روڈ پر ہاڈولی کے قریب آج شام کو ہوئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت راشا منجپّا (50) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Sun, 24 Jul 2016 18:36:31
بھٹکل 24 جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل انجمن کالج کے طلبا و طالبات نے اس بار شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے پوری کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔ طالبات کے نتائج جہاں سو فیصد درج کئے گئے ہیں وہیں لڑکوں نے بھی اس بار بہترین پرفارمینس پیش کیا ہے۔
View more
Sun, 24 Jul 2016 14:44:58
ریاستی حکومت کی طرف سے ایک ہی مرکز کے تحت 100قسم کی خدمات فراہم کرنے والے 'پنچایت 100۔باپوجی سیوا کیندرا' نامی مراکز کا افتتاح بھٹکل کے ہیبلے،ایلوڈی کوور اور بیلکے گرام پنچایت میں 25 جولائی کو ہونے جارہا ہے۔ سرکاری سہولتیں فراہم کرنے والے ان مراکز کا عوام بہت دنوں سے انتظار کررہے تھے۔
View more
Sun, 24 Jul 2016 14:36:11
ریاستی سرکار نے اسکولوں میں بچوں کی کم تعداد کو بنیاد بناکر اضافی ٹیچروں کے تبادلے کی جو مہم شروع کی ہے اس سے کنڑا اسکولوں کے اساتذ ہ میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ ریاست کے مختلف مقامات پر اس طرح کے تبادلوں کو روکنے کے لئے اساتذہ اور دیگر تنظیمیں اپنے اپنے پروگرام پر عمل کررہے ہیں۔
View more
Sun, 24 Jul 2016 11:54:41
ریاستی وزیر برائے صنعت وبنیادی سہولیات آر وی دیش پانڈے نے بتایاکہ عنقریب بنیادی سہولیات کے منصوبوں پر عمل کیا جائے گا۔ اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایرپورٹ ، دیونہلی بزنس پارک ، انٹرنیشنل کنونشن سنٹر ،گیاس پائپ لائن ، اتر کنڑا ضلع میں منی ایرپورٹ سمیت بنیادی سہولیات کے منصوبوں کو جاری کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 24 Jul 2016 11:43:40
عالمی شہرت یافتہ شخصیت اور تبلیغی جماعت کے سرگرم قائد مولانا محمد قاسم قریشی صاحب کاشفی سنیچر بعد نماز عصر بنگلور میں انتقال کرگئے۔ انا للہ و اناالیہ راجعون۔ ان کی عمر قریب 72 سال تھی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy