Sun, 30 Mar 2025 14:03:59
میانمار میں آئے خوفناک زلزلہ نے آس پاس کے ممالک میں بھی خوفناک اثر ڈالا ہے۔ میانمار میں ہلاکتوں کی تعداد جہاں تیزی کے ساتھ 2000 کی طرف بڑھ رہی ہے، وہیں بینکاک میں بھی منہدم 30 منزلہ زیر تعمیر عمارت کا ملبہ جیسے جیسے ہٹ رہا ہے، لاشیں نکلتی جا رہی ہیں۔
View more
Sat, 29 Mar 2025 10:10:29
میانمار اور تھائی لینڈ میں شدید زلزلے کے باعث عمارتیں لرز اٹھیں، کئی مقامات پر تباہی مچ گئی، نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا۔ اب تک 150 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
View more
Tue, 25 Mar 2025 16:28:36
نیوزی لینڈ کے ریورٹن ساحل کے قریب منگل کو 7 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا، جس کا مرکز زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ یونائیٹڈ اسٹیٹس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق، زلزلے کے جھٹکے ریورٹن سے 159 کلومیٹر مغرب-جنوب مغرب میں محسوس کیے گئے۔
View more
Sun, 23 Mar 2025 11:47:44
غزہ پر اسرائیلی حملے شدت اختیار کر گئے ہیں، جس کے نتیجے میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 130 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ہونے والے فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں 5 معصوم بچے بھی شامل ہیں، جبکہ اس رپورٹ کے فائل کیے جانے تک غزہ شہر میں ایک عمارت کے ملبے تلے ایک ہی خاندان کے 8 افراد دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
View more
Sat, 22 Mar 2025 12:58:46
نیتمبو نندی ندیتواہ نے جمعہ کے روز نمیبیا کی پہلی خاتون صدر کے طور پر حلف اٹھایا اور اس عہدے تک پہنچنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔ نمیبیا نے جنوبی افریقہ کے مظالم سے آزادی حاصل کرنے کے لیے لبریشن موومنٹ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ 72 سالہ نندی ندیتواہ نے نومبر میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔
View more
Thu, 20 Mar 2025 11:02:58
اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر تباہ کن حملے شروع کر دیے، جس کے نتیجے میں گزشتہ 2 دنوں کے دوران 436 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے کئی علاقوں کے شہریوں کو فوری طور پر علاقے خالی کرنے کی دھمکی دی ہے۔
View more
Wed, 19 Mar 2025 12:21:16
رمضان المبارک کے دوران غزہ میں اسرائیلی فورسز نے جنگ بندی کو توڑتے ہوئے نہتے فلسطینیوں پر شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں 404 سے زائد شہری شہید ہو گئے، جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس سے شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
View more
Wed, 19 Mar 2025 10:47:45
وہ لمحہ آ پہنچا جس کا بے صبری سے انتظار تھا۔ ہند نژاد خلا باز سنیتا ولیمز اپنے ساتھی خلا باز بچ ولمور کے ہمراہ زمین سے 400 کلومیٹر دور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے روانہ ہو چکی ہیں۔ جب آپ یہ سطریں پڑھ رہے ہوں گے، امکان ہے کہ وہ زمین پر بحفاظت پہنچ چکی ہوں گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy