ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
عالمی خبریں
     نورتھ زون انٹر یونیورسٹی یوتھ فیسٹیول کے کوئزمقابلے میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ٹیم نے اول مقام حاصل کیا

    نورتھ زون انٹر یونیورسٹی یوتھ فیسٹیول کے کوئزمقابلے میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ٹیم نے اول مقام حاصل کیا

    Fri, 13 Jan 2017 21:34:10 
    نورتھ زون انٹر یونیورسٹی یوتھ فیسٹیول کے کوئزمقابلے میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ٹیم نے اول مقام پر فتح حاصل کی جبکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ دوسرے اورچنڈی گڑھ یونیورسٹی کی ٹیم تیسرے مقام پر رہی۔ تینوں ٹیموں نے قومی سطح پر ہونے والے نیشنل انٹر ورسٹی یوتھ فیسٹیول میں اپنامقام محفوظ کرلیا ہے
    امیتابھ ٹھاکر کے کیڈر تبدیلی کا مطالبہ مسترد

    امیتابھ ٹھاکر کے کیڈر تبدیلی کا مطالبہ مسترد

    Fri, 13 Jan 2017 21:32:52 
    مرکزی حکومت نے آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر کے کیڈر تبدیلی کی مانگ کو مسترد کر دیا ہے۔امیتابھ نے مرکزی حکومت سے کیڈر تبدیلی کی مانگ کی تھی. قابل ذکر ہے کہ ملائم سنگھ دھمکی کیس کے بعد سے امیتابھ ٹھاکر نے کام میں کئی طرح ہراساں کئے جانے اور انتہائی طاقتور لوگوں سے جان کو خطرہ ہونے کی بات کہتے ہوئے 16جون 2016کو وزارت داخلہ، حکومت ہند سے کیڈر تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔
    گوا میں منوہر پاریکر کے نام پر سسپنس بی جے پی کی انتخابی حکمت عملی کا حصہ

    گوا میں منوہر پاریکر کے نام پر سسپنس بی جے پی کی انتخابی حکمت عملی کا حصہ

    Fri, 13 Jan 2017 21:29:22 
    بی جے پی نے گوا کے اسمبلی انتخابات میں بغیر کسی سی ایم امیدوار کے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہو، مگر ریاست کے الیکشن انچارج اور مرکزی وزیر نتن گڈکری نے یہ کہہ کر سسپنس پیداکر دیا ہے کہ مرکز سے بھی کوئی لیڈر وزیراعلیٰ بننے کے لیے  بھیجا جا سکتا ہے۔پارٹی کی انتخابی کمیٹی نے جمعرات کو ریاست کی 40میں سے 29
    شکایت کی ویڈیووائرل ہونے پرآرمی چیف کا جوانوں کو پیغام، براہِ راست مجھے بھیجیں

    شکایت کی ویڈیووائرل ہونے پرآرمی چیف کا جوانوں کو پیغام، براہِ راست مجھے بھیجیں

    Fri, 13 Jan 2017 21:25:47 
    فوج کے سربراہ جنرل وپن راوت نے فوج کے ہر کمانڈ ہیڈ کوارٹر میں ایک شکایت پیٹی رکھنے کا حکم دیا ہے۔چیف آف آرمی ریڈریسل اینڈ گریوانسج باکس کہلانے والے اس پیٹی کا استعمال کوئی بھی فوجی استعمال کر سکے گا اور شکایت کرنے والے فوجی کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔
    پنتھرس پارٹی نے لوہڑی کاتہوار منایا

    پنتھرس پارٹی نے لوہڑی کاتہوار منایا

    Fri, 13 Jan 2017 21:22:52 
    پنتھرس پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے آج دہلی اور جموں پردیش سمیت تمام ضلعی ہیڈکوارٹر میں لوہڑی کا تہوار منایا۔ نئی دہلی اور جموں پردیش کی راجدھانی جموں توی میں میں لوہڑی کا تہوار اس  پیغام کے ساتھ منایا گیاکہ جموں وکشمیر کا باقی ملک کے ساتھ جلد از جلد مکمل الحاق ہو تاکہ ریاست کے لوگوں کو بھی ملک کے باقی شہریوں کی طرح تمام
    دہلی میں پھر’جنگ‘؟ بسوں کے کرایہ میں تخفیف کی فائل انل بیجل نے کجریوال سرکارکولوٹائی

    دہلی میں پھر’جنگ‘؟ بسوں کے کرایہ میں تخفیف کی فائل انل بیجل نے کجریوال سرکارکولوٹائی

    Fri, 13 Jan 2017 21:15:53 
    دہلی کے نئے ایل جی انل بیجل کوآئے ابھی دوہفتے بھی نہیں ہوئے ہیں اورکجریوال حکومت کے ساتھ ان کا بھی ٹکراؤنظرآناشروع ہو گیاہے۔ایل جی نے ڈی ٹی سی کرایہ میں کمی کی کیجریوال حکومت کے فیصلے کی فائل لوٹا دی ہے۔فائل واپس کرتے ہوئے ایل جی نے کہاہے کہ2009کے بعدسے ڈی ٹی سی کے کرایہ پہلے ہی نہیں بڑھائے گئے ہیں
    مشرقی یورپ میں امریکی افواج کی تعیناتی پر شدید روسی ردعمل

    مشرقی یورپ میں امریکی افواج کی تعیناتی پر شدید روسی ردعمل

    Fri, 13 Jan 2017 21:04:53 
    پولینڈ میں امریکی افواج کی تعیناتی پر روس نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ مشرقی یورپ میں گزشتہ روز ہزاروں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا عمل شروع ہوا جبکہ ساتھ ہی ٹینک
    ال سلواڈور:24گھنٹوں میں قتل کا کوئی واقعہ نہیں ہوا

    ال سلواڈور:24گھنٹوں میں قتل کا کوئی واقعہ نہیں ہوا

    Fri, 13 Jan 2017 20:56:05 
    لاطینی امریکی ملک ال سلواڈور میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24گھنٹوں میں قتل کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے، یہ ایک غیر معمولی بات ہے کیونکہ ملک میں جرائم پیشہ گروپوں کے درمیان گینگ وار کے سبب قتل اور غارت گری ایک عام بات ہے۔اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق ال سلواڈور میں قتل کی اموات کی شرح پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے
    سائیکل کی دوڑ:الیکشن کمیشن میں سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

    سائیکل کی دوڑ:الیکشن کمیشن میں سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

    Fri, 13 Jan 2017 20:52:21 
    ملائم خاندان میں جھگڑے کو لے کر آج کا دن انتہائی اہم رہا۔آج دونوں فریقوں نے ایک ساتھ الیکشن کمیشن کے سامنے اپنی دلیلیں رکھیں۔الیکشن کمیشن میں اس معاملے کی سماعت کے دوران دونوں دھڑے نشان پراپنادعویٰ کرتے رہے جس کے بعدالیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا