Wed, 30 Nov 2016 21:48:44
اتر پردیش کے بریلی ضلع میں سوشل میڈیا پرمودی کی قابل اعتراض تصویر ڈالنے کے الزام میں ایک کالج کے منیجر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 30 Nov 2016 21:34:29
دہلی پولیس کے اہلکار اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کیلئے ایک روزہ روزگار میلے کا کمشنر آلوک کمار ورما نے آج یہاں آغازکیا۔
View more
Wed, 30 Nov 2016 21:25:12
کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے آج حکومت پر الزام لگایا کہ انکم ٹیکس قانون میں ترمیم کرکے وہ کالا دھن جمع کرنے والوں کا تعاون کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب نصف غیر اعلانیہ دولت انہیں لوٹا دی جائے گی۔انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر کہا کہ حکومت نے پھر سے آدھا کالا دھن ذخیرہ اندوزوں کو لوٹا دیا ہے۔انکم ٹیکس قانون(دوسرا ترمیم)بل کل لوک سبھا میں منظور کیا گیا
View more
Wed, 30 Nov 2016 21:14:16
مغربی بنگال کے سکنا فوجی کیمپ میں آج ایک چیتا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو جانے کی وجہ سے فوج کے تین افسران کی موت ہوگئی اورایک جونیئر کمیشن افسر شدید زخمی ہو گیا۔
View more
Wed, 30 Nov 2016 21:05:38
برازیل کی ایک فٹ بال ٹیم کو کولمبیا لے جانے والے خصوصی طیارے کے حادثے میں حکام نے 71ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جب کہ اس کے قبل یہ تعداد 76بتائی گئی تھی۔
View more
Wed, 30 Nov 2016 20:57:08
عام آدمی پارٹی (آپ)کے ایم پی بھگونت مان نے سوشل میڈیا پر پارلیمنٹ ہاؤس کا ویڈیو جاری کرنے کے معاملے میں لوک سبھا کمیٹی سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔کمیٹی نے بھگونت مان کو سوشل میڈیا پر پارلیمنٹ کا ویڈیو فوٹیج ڈالنے کے معاملے کی تحقیقات میں مجرم پایا تھا۔
View more
Wed, 30 Nov 2016 20:37:45
تری پورہ کے وزیر اعلی مانک سرکار نے منگل کو کہا کہ انہوں نے نوٹ بند ی کے بعد کیش لیس لین دین کی تجویز پر مشورہ دینے کے لیے ایک کمیٹی میں شامل ہونے کی وزیر اعظم نریندر مودی کی تجویز کو مسترد کر دیا۔
View more
Wed, 30 Nov 2016 20:20:21
ریزرو بینک آف انڈیا نے جن دھن اکاؤنٹس سے ایک ماہ میں زیادہ سے زیادہ 10000روپے تک نکالنے کی حد مقرر کر دی ہے۔مرکزی بینک نے یہ قدم نوٹ بند ی کے بعد گاؤں والوں کو ان کے بینک اکاؤنٹ میں غیر قانونی طریقے سے اپنی بلیک منی جمع کرانے والوں سے بچانے کے لیے اٹھایا ہے۔
View more