Fri, 23 Sep 2016 20:16:23
ہندوستان نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے کہا ہے کہ امن کی راہ میں دہشت گردی اہم خطرہ ہے اور غریب لوگ اس سے سب سے زیادہ غیر محفوظ اور شکار ہیں۔ہندوستان نے زور دے کر کہا کہ امن اور سلامتی کے بغیر دنیا میں خوشحالی نہیں لائی جا سکتی۔
View more
Fri, 23 Sep 2016 20:12:49
موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس ایک ملک گیر عوامی تحریک ہے جو لوگوں کو انصاف دلانے اور معاشرے میں امن قائم کرنے کے لئے کوشاں ہے-
View more
Fri, 23 Sep 2016 19:57:08
پولیس نے پڑوسی رائے گڑھ ضلع میں یوران میں واقع فوجی ادارے کے پاس نظر آئے مشتبہ افراد کے خاکے جاری کیے ہیں۔ان مشتبہ افراد کو ڈھونڈنے کے لئے مختلف ایجنسیوں کی تحقیقاتی مہم جاری ہے اور ممبئی کے ساحلی علاقوں اور ارد گرد کے علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
View more
Fri, 23 Sep 2016 19:49:23
تلنگانہ حکومت نے آج آئی ٹی کمپنیوں سے کہا کہ وہ یہاں کے اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دیں۔دراصل گزشتہ دو دن سے یہاں بڑی بارش ہو رہی ہے اور کچھ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے لئے فوج سے مدد طلب کی گئی ہے۔بھاری بارش کی وجہ سے یہاں معمولات زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔ریاستی حکومت نے تعلیمی اداروں میں آج اور کل کے لئے چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔
View more
Fri, 23 Sep 2016 19:46:04
پنکجا منڈے کے ذریعہ سابق نائب وزیر اعلی چھگن بھجبل سے ہسپتال میں ملنے جانے کو لے کر شیوسینا نے این سی پی پر نشانہ شفل ہے اور کہا ہے کہ شرد پوار کو ریاستی بہبودبرائے خواتین واطفال وزیر سے انسانیت پر سبق لینا چاہئے۔
View more
Fri, 23 Sep 2016 19:39:38
سپریم کورٹ نے رچکا گرہوترا چھیڑ چھاڑ معاملے میں ہریانہ کے سابق پولیس ڈائریکٹر جنرل ایس پی ایس راٹھور کے مجرم ہونے کی آج تصدیق کر دی۔تاہم جسٹس ایم بی لوکر کی صدارت والی بنچ نے راٹھور کی 18ماہ کی قید کی سزا کو کم کرکے جیل میں گزاری گئی مدت تک محدود کر دی۔
View more
Fri, 23 Sep 2016 19:32:15
تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے جے للتا کو بخار اور جسم میں پانی کی کمی کی شکایت کے بعد یہاں کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ہسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر ایس وشوناتھن نے بتایا کہ انا ڈی ایم کے کی 68سالہ سربراہ کو کل رات یہاں اپالو ہسپتال لایا گیا،ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے،ان کی صحت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
View more
Fri, 23 Sep 2016 19:25:07
اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں ایک سپاہی کو گھر میں یرغمال بنا کر اس سے مار پیٹ کے الزام میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) ممبر اسمبلی رام کھلاڑی یادو سمیت 15لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy