ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : گرمی کی شدت سے مچھلیاں ہوگئیں گہرے سمندر میں منتقل - روایتی ماہی گیری ہوئی متاثر

کاروار : گرمی کی شدت سے مچھلیاں ہوگئیں گہرے سمندر میں منتقل - روایتی ماہی گیری ہوئی متاثر

Fri, 24 Apr 2026 17:36:49    S O News
کاروار : گرمی کی شدت سے مچھلیاں ہوگئیں گہرے سمندر میں منتقل - روایتی ماہی گیری ہوئی متاثر

کاروار ، 25 / اپریل (ایس او نیوز) ساحلی کرناٹکا میں گرمی کی شدت سے نہ صرف انسان بلکہ سمندری مچھلیاں بھی متاثر ہوئی اور ساحل سے قریب اُتھلے سمندر میں پائی جانے والی مچھلیاں اب گہرے سمندر کی طرف منتقل ہو رہی ہیں جس سے روایتی طرز کی ماہی گیری بری طرح متاثر ہوگئی ہے ۔

ضلع اتر کنڑا میں گزشتہ کچھ دنوں سے گرمی میں اس قدر شدت آئی ہے کہ درجہ حرارت 36 ڈگری سے 38 ڈگری سیلسیس تک پہنچ رہا ہے ۔ بحیرہ عرب سے متصل علاقے میں حدت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے یہاں ساحل سے قریب اُتھلے پانیوں میں رہنے والی مچھلیاں گرمی سے بچنے کے لئے اب کئی ناٹیکل میل دور چلی گئی ہیں ۔

ماہی گیر کشتی کے مالک ابھیشیک درگیکر نے بتایا کہ 'بیتکول، اور مودگا ماہی گیر بندرگاہوں سے روزانہ 85% تک کشتیاں مچھلی کے شکار پر نکلتی تھیں ۔ مگر ان دنوں ان کشتیوں کی نصف کے قریب تعداد بندرگاہ پر لنگر انداز ہے ۔ بس چند ہی مچھلیاں گہرے سمندر میں مچھلیاں شکار کرنے کے لئے جا رہی ہیں ۔'

ان حالات میں ساحل سے قریب سمندر میں دیسی کشتیوں سے ماہی گیری کرکے اپنی زندگی گزارنے والے مچھیرے بھی مچھلیوں کا شکار نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں ۔ دیسی کشتی کے ایک مالک گریش الویکر نے بتایا کہ

'ساحل سے قریب شکار کرنے کے لئے نکلنے والی دیسی کشتیاں ویسے ہی کم ہوگئی ہیں اور اگر کوئی کشتی جاتی بھی ہے ہاتھ لگنے والی مچھلیوں کی مقدار بہت ہی کم ہوتی ہے ۔'

بحری حیاتیات [مرین بایولوجی] پوسٹ گریجویشن سنٹر کے صدر ڈاکٹر شیوا کمار ہرگی نے بتایا کہ ' ساحل سے قریب والے علاقے میں بانگڑے، تارلی، سوندالے سیمت مختلف قسم کی چھوٹی مچھلیاں پائی جاتی ہیں ۔ یہ مچھلیاں زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سے 28 ڈگری سیلسیس تک گرمی برداشت کر سکتی ہیں ۔ جب درجہ حرارت اس سے زیادہ ہو جاتا ہے تو پھر یہ مچھلیاں حرارت سے بچنے کے لئے 30 سے 40 ناٹیکل میل دور تک گہرے پانیوں کی طرف منتقل ہو جاتی ہیں ۔ دیسی طرز کی کشتیوں کے لئے سمندر میں اتنی دوری تک جانا اور مچھلیاں پکڑنا مشکل ہو جاتا ہے ۔'


Share: