Mon, 06 Feb 2017 20:06:54
حاجی اشراق احمد خاں (ایم ایل اے، سیلم پور) کے ذریعہ حلقہ سیلم پور علاقے کی گلیوں میں لگائی گئیں تختیاں (سائن بورڈ)ہندی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی تحریر کی گئی ہیں۔
View more
Mon, 06 Feb 2017 20:02:59
سپریم کورٹ نے اروناچل پردیش کے سابق وزیراعلیٰ نبام تکی کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی سی بی آئی جانچ کا گوہاٹی ہائی کورٹ کا حکم آج مسترد کر دیا اور اس معاملے میں دائر پٹیشن پر نئے سرے سے سماعت کا حکم دیا۔
View more
Mon, 06 Feb 2017 19:57:39
چیف جسٹس جے ایس کہیر اور جسٹس این وی رمنا پر مشتمل سپریم کورٹ کی ڈویزن بنچ نے آج جموں وکشمیر بار کونسل کے رکن اور سپریم کورٹ سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ کی عرضی پر ایک تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے جموں وکشمیر بار کونسل کے جلد از جلد انتخابات کرانے کی ہدایت دی۔
View more
Mon, 06 Feb 2017 19:53:55
ہندوستان کے معروف تعلیمی ادارے بنارس ہندویونیورسٹی(بی ایچ یو)میں انٹرنیٹ کے استعمال پر روک، گوشت کے استعمال پر روک وغیرہ کا مسئلہ آج راجیہ سبھا میں گونجا اور اراکین نے الزام لگایا کہ اس سے سینٹرل یونیورسٹیوں میں طلبا کے خلاف سخت رویہ ظاہر ہوتا ہے۔
View more
Mon, 06 Feb 2017 19:45:05
خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں حکام کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ایک دینی مدرسے سے مشکوک شدت پسندوں کی گرفتاری اور مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے اس کے لائسنس کی تجدید نہ کرانے پر اسے سیل کر دیا گیا ہے۔
View more
Mon, 06 Feb 2017 19:39:38
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندیوں کے معطلی کے عدالتی حکم کے بعد عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ میں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری اس جج پر ہو گی جس نے ان کا حکم نامہ معطل کیا ہے۔
View more
Mon, 06 Feb 2017 19:29:40
اسکاٹ لینڈ کی پارلیمانی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ملک میں افرادی قوت کی کمی ختم کرنے کا انحصار تارکین وطن کی آمد پر ہے، اسی لیے اسکاٹش عوام کو بریگزٹ معاہدے میں مہاجرین کی آبادکاری سے متعلق ایک الگ معاہدہ کرنا چاہیے۔
View more
Mon, 06 Feb 2017 19:24:30
افغان حکام کے مطابق حالیہ چند دنوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں برفانی تودے گرنے کے واقعات کے نتیجے میں کم از کم ایک سو سات افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy