ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایس ڈی پی آئی کا کمٹہ میں مہنگائی اور سرکاری بس کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

ایس ڈی پی آئی کا کمٹہ میں مہنگائی اور سرکاری بس کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

Sun, 08 Nov 2026 20:29:58    S O News
ایس ڈی پی آئی کا کمٹہ میں مہنگائی اور سرکاری بس کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

بھٹکل، 8 نومبر (ایس او نیوز): سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کی کمٹہ۔ہوناور کمیٹی کی جانب سے اتوار کو اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور کے ایس آر ٹی سی بس کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا گیا اور حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ احتجاج کمٹہ- ہوناور تعلقہ صدر رفیق ہیمکی کی قیادت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دودھ، دہی، چاول، خوردنی تیل، پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عام خاندانوں پر مالی بوجھ بڑھتا جارہا ہے۔

ریاستی اور مرکزی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف عوام کو فلاحی اسکیموں کی ضمانت دی جارہی ہے، تو دوسری جانب روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کے ایس آر ٹی سی بس کرایوں میں کمی کرکے عوام کو راحت فراہم کی جائے۔

اس موقع پر پارٹی کے ضلعی سکریٹری منصور قاضی، تعلقہ نائب صدر توصیف سکندر، سکریٹری رضوان کاگل، خازن ابو یوسف اور بھٹکل تعلقہ صدر مقبول سمیت پارٹی کے اراکین، کارکنان وغیرہ موجود تھے۔

Click here for report in English 


Share: