Mon, 12 Jun 2017 18:14:54
گجرات میں الیکشن لڑنے یا نہیں لڑنے کے امکان کے سوال پر تقسیم ہوئی عام آدمی پارٹی کے لیڈر درمیان کا راستہ اپنا سکتے ہیں اور ان سیٹوں پر اپنے امیدوار اتار سکتے ہیں جہاں ان کے جیتنے کے امکانات ٹھیک ٹھاک ہوں ۔ریاست میں پارٹی کے لیڈروں کا طبقہ الیکشن لڑنے کے خلاف ہے، وہیں کچھ کو لگتا ہے کہ اس کو تمام سیٹوں پر قسمت آزمانی چاہیے ، ایک تیسرا طبقہ ہے جس کی رائے ہے کہ اسے کچھ چنندہ سیٹوں پر توجہ مرکوز کرنی
View more
Mon, 12 Jun 2017 18:08:03
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج یہاں دوسرے دن اپنی غیر معینہ بھوک ہڑتال توڑ دی ۔صوبہ میں امن بحالی کے لیے وہ یہاں بھیل دسہرہ میدان میں بھوک ہڑتا ل پر کل ہی بیٹھے تھے۔
View more
Mon, 12 Jun 2017 18:01:21
مرکزی انفارمیشن کمیشن(سی آئی سی)نے بی سی سی آئی کا کام کاج دیکھ رہی منتظمین کی کمیٹی(سیاواے)سے تاریخ داں رام چندر گوہا کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل پر غور کرنے کو کہاہے ۔
View more
Mon, 12 Jun 2017 17:55:09
ماریاشاراپورا ابھی تک ران کی چوٹ سے باہر نہیں نکل سکی ہیں ،جس کی وجہ سے انہیں ومبلڈن ٹینس گرینڈسلیم سے ہٹنے کے لیے مجبور ہونا پڑا۔
View more
Mon, 12 Jun 2017 17:50:00
مہاجرین کے بحران نے یورپی یونین کے اتحاد کو امتحان میں ڈال رکھا ہے، مہاجرین کی منصفانہ تقسیم اور پناہ کے یورپی قوانین میں اصلاحات کے لیے طے شدہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے قریب ہے۔ اب یونین نیا لائحہ عمل اختیار کر رہی ہے۔یورپی یونین کے رکن ممالک کے سربراہان نے گزشتہ برس دسمبر کے مہینے میں ایک اجلاس کے دوران سیاسی پناہ سے متعلق مشترکہ یورپی قوانین میں اصلاحات کرنے کے لیے اس برس جون تک کا وقت طے کیا تھا۔ ل
View more
Mon, 12 Jun 2017 17:27:19
مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران یہ کہتے ہوئے نیٹو ارکان کے خدشات ختم کر دیے ہیں کہ کسی بھی بیرونی حملے کی صورت میں اس مغربی دفاعی اتحاد کے تمام رکن ممالک ایک دوسرے کا دفاع کریں گے۔گزشتہ مہینے ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے ہیڈکوارٹرز برسلز میں اپنے خطاب کیدوران اس مغربی دفاعی اتحاد کی شِق نمبر پانچ کا حوالہ نہیں دیاتھا، جس کی رُو سے کسی بھی بیرونی حملے کی صورت میں تمام رکن ممالک ک
View more
Mon, 12 Jun 2017 17:24:32
دنیاکی سات بڑی معیشتوں کے وزرائے ماحولیات کا اجلاس اٹلی میں شروع ہو رہا ہے۔ اس سے دس روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیرس ماحولیاتی معاہدے سے امریکا کے انخلا کا اعلان کیا تھا۔
View more
Mon, 12 Jun 2017 17:20:41
پاکستان میں شیعہ اقلیت سے تعلق رکھنے والے ایک شہری تیمور رضا کو توہین مذہب کے الزام کے تحت سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ فیس بک پر مبینہ طور پر متنازعہ مواد شائع کرنے والے رضا کو گزشتہ برس گرفتار کیا گیا تھا۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے دفتر استغاثہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تیمور رضا پر توہین مذہب کا الزام ثابت ہو گیا تھا، اس لیے اسے سزائے موت سنائی گئی ہے۔
View more
Mon, 12 Jun 2017 17:17:50
برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے ہفتے کے روز مخلوط حکومت کے قیام کے لیے شمالی آئرلینڈ کی ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی کے ساتھ ڈیل میں کامیاب ہو گئیں۔ حالیہ انتخابات میں ٹریزا مے کی جماعت تنہا حکومت سازی کے لیے درکار پارلیمانی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی، جس کے بعد برطانیہ ایک طرح سے سیاسی بحران کا شکار ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy