ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
اسپورٹس
    سیاسی بحران کی وجہ نہ تو ایران ہے اور نہ ہی الجزیرہ: قطرکے وزیر خارجہ کا بیان

    سیاسی بحران کی وجہ نہ تو ایران ہے اور نہ ہی الجزیرہ: قطرکے وزیر خارجہ کا بیان

    Wed, 14 Jun 2017 15:50:41 
    قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کا کہنا ہے کہ حالیہ سفارتی بحران کی اصل وجوہات کے بارے میں علم نہیں ہے لیکن اتنا معلوم ہے کہ بحران کی وجہ 'نہ تو ایران ہے اور نہ ہی الجزیرہ۔پیرس میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ قطر مذاکرات کے لیے تیار ہے اور خلیج کی سکیورٹی کے حوالے سے جو بات چیت کرنی ہے اس کے لیے تیار ہے۔قطر کے وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس میں مزید کہا 'خارجہ امور سے
    جرمنی کے ایک ریلوے اسٹیشن پر فائرنگ، کم از کم چار افراد زخمی

    جرمنی کے ایک ریلوے اسٹیشن پر فائرنگ، کم از کم چار افراد زخمی

    Wed, 14 Jun 2017 15:22:32 
    جرمن پولیس نے بتایا کہ منگل تیرہ جون کو پیش آنے والے اس واقعے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں ایک خاتون پولیس افسر بھی شامل ہے۔ میونخ پولیس کے ترجمان مارکوس دا گلوریا نے بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ کوئی دہشت گردانہ کارروائی نہیں تھی، یہ کارروائی ایک شخص نے تنہا ہی کی تھی، جو اس وقت زیر حراست ہے اور اس کا کوئی سیاسی یا مذہبی پس منظر نہیں ہے۔ ترجمان کے بقول اس واقعے کے واحد ملزم کو گرفت
    ناروے کے تعلیمی اداروں میں نقاب پر پابندی کا فیصلہ

    ناروے کے تعلیمی اداروں میں نقاب پر پابندی کا فیصلہ

    Wed, 14 Jun 2017 15:19:10 
    ناروے کے تمام تعلیمی اداروں میں پورے چہرے کے نقاب پر پابندی کی تجویز پیش کر دی گئی ہے۔ وزیر برائے تعلیم و تحقیق توربژورن روئے ایزاکسن نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ناروے کینرسریوں، اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں ایسے لباس پہنے جائیں، جو پورے چہرے کو ڈھانپ دیتے ہوں۔
    ٹرمپ کی عائد کردہ سفری پابندیوں کے لیے ایک اور بڑا دھچکا

    ٹرمپ کی عائد کردہ سفری پابندیوں کے لیے ایک اور بڑا دھچکا

    Wed, 14 Jun 2017 15:14:55 
    امریکی شہر سیاٹل سے منگل 13 جون کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق کل پیر بارہ جون کی شام ایک اور اپیلز کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند ترامیم کے بعد چھ مسلم ممالک کے شہریوں پر امریکا کے سفر کے حوالے سے جو پابندیاں دوبارہ لگا دی ہیں، وہ امریکا کے وفاقی امیگریشن قانون کے منافی ہیں۔اس فیصلے میں عدالت نے کہا کہ واشنگٹن حکومت نے اس صدارتی حکم نامے کی جو وجوہات بیان کی ہیں، وہ اس اقدام ک
    یہ وقت افریقی رہنماؤں سے بات کرنے کا ہے، افریقہ کے بارے میں نہیں: میرکل

    یہ وقت افریقی رہنماؤں سے بات کرنے کا ہے، افریقہ کے بارے میں نہیں: میرکل

    Wed, 14 Jun 2017 15:09:59 
    جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے صنعتی طور پر ترقی یافتہ اور ترقی کی دہلیز پر کھڑے ممالک سے افریقہ کے لیے مزید امداد کی درخواست کی ہے۔
    قطر کی صورتِ حال پیچیدہ ہے: امریکی وزیرِ دفاع

    قطر کی صورتِ حال پیچیدہ ہے: امریکی وزیرِ دفاع

    Wed, 14 Jun 2017 15:06:13 
    امریکہ کے وزیرِ دفاع نے قطر اور خطے کے دیگر عرب ملکوں کے درمیان جاری سفارتی تنازع کو ایک مشکل صورتِ حال قرار دیتے ہوئے کہا کہ تنازع کے حل کے لیے امریکہ کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ایوانِ نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں ہونے والی سماعت کے دوران بیان دیتے ہوئے جیمس میٹس کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ قطر کیامیر شیخ ثانی کو وراثت میں ایک انتہائی مشکل اور سخت صورتِ حال ملی ہے لیکن وہ معاشرے کو صحیح سمت
    جرمنی:منشیات اور اسلحے کا غیر قانونی کاروبار کرنے والی ویب سائٹ کا ایڈمنسٹریٹر گرفتار

    جرمنی:منشیات اور اسلحے کا غیر قانونی کاروبار کرنے والی ویب سائٹ کا ایڈمنسٹریٹر گرفتار

    Wed, 14 Jun 2017 15:01:54 
    جرمنی میں غیر قانونی تجارت میں ملوث ایک ویب سائٹ چلانے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
    امریکہ نے جدید لڑاکا طیارے ایف 35گراؤنڈ کر دئے

    امریکہ نے جدید لڑاکا طیارے ایف 35گراؤنڈ کر دئے

    Wed, 14 Jun 2017 14:58:14 
    لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کے بنائے ہوئے جدید ترین لڑاکا جیٹ طیاروں ایف 35کو آئندہ حکم تک کے لیے گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ یہ طیارے دشمن کے ریڈار کی نظروں سے پوشیدہ رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ایک رپورٹ میں امریکی ایئر فورس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کی وجہ پائلٹ کے لیے آکسیجن کی فراہمی کے نظام کی خرابی ہے۔
    دبئی ایئرپورٹ: اسمارٹ فون آپ کے پاسپورٹ کا متبادل !

    دبئی ایئرپورٹ: اسمارٹ فون آپ کے پاسپورٹ کا متبادل !

    Tue, 13 Jun 2017 17:16:57 
    متحدہ عرب امارات بالخصوص دبئی اپنے ہوائی اڈوں پر مزید سہولتیں فراہم کرنے اور اس میدان میں دستیاب جدید ترین ٹکنالوجی کو استعمال کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ان شان دار "سہولتوں" کے سلسلے میں آخری کڑی پاسپورٹ اور ویزے سے بے نیاز ہو کر اسمارٹ فون کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جانا ہے۔