Sun, 11 Jun 2017 15:44:52
لیبیا کی پارلیمنٹ میں دفاع اور قومی سلامتی کی کونسل نے دہشت گردی سے متعلق ایک اضافی فہرست پیش کی ہے۔ فہرست میں ایسی 75شخصیات اور 9تنظیموں کے نام شامل کیے گئے ہیں جن کا قطر میں موجود شخصیات سے تعلق ہے۔ قطر کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی فہرست میں لیبیا سے تعلق رکھنے والے کئی افراد کے نام ہیں۔
View more
Sat, 10 Jun 2017 17:09:01
میانمار کے گزشتہ روز سمندر میں گِر کر تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ اور تین لاشیں سمندر سے ملی ہیں۔ تلاش کے کام میں مصروف میانمار بحریہ کے ایک جہاز کو یہ ملبہ ملک کے جنوبی ساحلوں کے قریب ملا۔
View more
Sat, 10 Jun 2017 17:06:09
فرانسیسی وزیر داخلہ جیرارڈنے نامہ نگاروں کو بتایا تھا کہ حملہ آور کے پاس سے ملنے والے شناختی کارڈ سے پتا چلا کہ وہ طالب علم تھا اور الجیریا سے پڑھنے کے لیے فرانس آیا ہوا تھا۔ فرانسیسی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ جس شخص نے نوٹر ڈیم کیتھیڈرل میں پیرس کے پولیس افسروں پر ہتھوڑے سے حملہ کیا تھا وہ ایک طالب علم تھا جو اپنے ڈاکٹریٹ کے مقالہ پر کام کر رہا تھا اور اس پر انتہا پسندی کا شبہ نہیں تھا۔فرانس کے و
View more
Sat, 10 Jun 2017 17:01:19
ایف بی آئی کے سابق سربراہ، جیمز کومی نے امریکی قانون سازوں کو بتایا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تقاضا کیا تھا کہ وہ اُن سے وفاداری کا عہد کریں اور اُن پر زور دیا تھا کہ اُن کے مشیروں اور روسی حکام کے درمیان رابطوں کی تفتیش کے معاملے کو ختم کیا جائے۔ٹرمپ نے کومی کو گذشتہ ماہ عہدے سے ہٹایا تھا۔ کومی نے کہا کہ ملک کے جرائم کی تفتیش کے چوٹی کے ادارے کے سربراہ کو معطل کرنے کا فیصلہ کرتے وقت اُن کے ذہن میں رو
View more
Sat, 10 Jun 2017 16:57:27
پیرس کے میئر نے کہا ہے کہ جہادی گروہ اسلامک اسٹیٹ کے شدتپسندوں کے تہران میں دوہرے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے احترام میں آج رات آئفل ٹاور کے تمام برقی قمقمے بجھا دیے جائیں گے۔ پیرس کی میئر این اِڈلگو نے یہ بات اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے کہی۔
View more
Sat, 10 Jun 2017 16:27:54
قبائلی سردار، گلبدین حکمت یار، جنھوں نے صدر اشرف غنی کی انتظامیہ کے ساتھ امن معاہدہ طے کیا تھا، کہا ہے کہ وہ کسی کو غیر قانونی طور پر حکومت کو ہٹانے کی اجازت نہیں دیں گے، کیونکہ ایسی کوششوں کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ طالبان کابل پر قابض ہو جائیں گے۔بقول اُن کے، کسی متبادل کے بغیر، کیا اس کا اور کوئی نتیجہ نکل سکتا ہے، ماسوائے یہ کہ کابل ہتھیاربند باغیوں کے حوالے ہو جائے۔
View more
Sat, 10 Jun 2017 16:22:51
متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، مصر اور بحرین نے 59شخصیات اور 12اداروں کو اجتماعی طور پر دہشت گرد قرار دیا ہے۔ ان افراد اور اداروں پر دہشت گردی تنظیموں کو سرمایہ فراہم کرنے اور قطر سے مدد لینے کا الزام ہے۔دہشت گرد قرار دیئے جانے والی شخصیات میں سے نمایاں نام سخت گیر علامہ یوسف القرضاوی کا ہے۔
View more
Sat, 10 Jun 2017 16:19:20
سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے مشترکہ طور پر 59شخصیات اور 12اداروں پر دہشت گردی کے لئے سرمایہ اور قطر سے امداد لینے کا الزام عاید کرتے ہوئے ان پر پابندی لگا دی ہے۔ سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے کے عزم کی خاطر متحد ہیں تاکہ اسے سرمایہ فراہم کرنے والے سوتے بند کئے جا سکیں اور انتہا پسند خیالات ونظریات کا مقابلہ کرنے کے لئے دہشت گردی کی ترویج کی
View more
Sat, 10 Jun 2017 16:09:15
عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ یمن میں ہیضہ کی وباء کے نتیجے میں اس بیماری سے متاثر ہونے والے شہریوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ ڈیڑھ ماہ میں 800کے لگ بھگ افراد اس موذی مرض کے نتیجے میں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy