Thu, 13 Apr 2017 19:54:10
ٹیم انڈیا اور رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی کندھے کی چوٹ سے مکمل طور پر نکل چکے ہیں، وہ ممبئی انڈینس کے خلاف کل آئی پی ایل کے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کی قیادت کے لئے فٹ ہیں۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے اس کی تصدیق کی ہے۔غور طلب ہے کہ وراٹ کو آسٹریلیا کے خلاف رانچی میں تیسرے ٹیسٹ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے کوہلی کو دائیں کندھے میں چوٹ لگی تھی، وہ ہسپتال میں چوتھا ٹیسٹ اور آئی پی ایل
View more
Thu, 13 Apr 2017 19:48:31
جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس ممکنہ طور پر سارین نامی اعصابی گیس والے میزائل تیار کرنے کی صلاحیت ہو سکتی ہے۔
View more
Thu, 13 Apr 2017 19:43:18
بنگلہ دیشی شدت پسند تنظیم حرکت الجہاد الاسلامی کے سربراہ مفتی عبدالحنان کو سن 2004 میں برطانونی سفیر پر قاتلانہ حملہ کرنے کے جرم میں جمعرات کے روز پھانسی دے دی گئی۔چودہویں صدی کے ایک مقبرے پر کیے گئے اس حملے میں بنگلہ دیش میں تعینات برطانوی سفیر زخمی جبکہ دیگر تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے میں ملوث ہونے کے جرم میں مفتی عبدالحنان اور اس کے دو ساتھیوں کو سن 2008 میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ ان
View more
Thu, 13 Apr 2017 19:38:24
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں 4129مریکی تعلقات شامی حکومت کے لیے ماسکو کی حمایت کے باعث شاید اپنی اب تک کی نچلی ترین سطح پر آ چکے ہیں۔ یہ بات امریکی صدر نے بدھ کے روز واشنگٹن میں کہی، تقریبا? اسی وقت جب ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے زور دے کر کہا کہ روس اور امریکا کے باہمی تعلقات میں ابتری اب ختم ہونی چاہیے۔
View more
Thu, 13 Apr 2017 19:35:45
بحیرہء روم میں مہاجرین کو بچانے کی سرگرمیوں میں مصروف امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ یورپی سرحدی ایجنسی ’فرنٹیکس‘ ان کے خلاف سازش میں مصروف ہے۔ان اداروں کا الزام ہے کہ فرنٹیکس نجی امدادی تنظیموں کے خلاف بیانات دے کر ڈونرز کو بددل کرنے میں مصروف ہے۔ فرنٹیکس کی جانب سے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں کہ ڈونرز کی فنڈنگ سے کام کرنے والی امدادی تنظیمیں بحیرہء4 روم میں انسانوں کے اسمگلروں کی مدد میں ملوث ہیں۔
View more
Thu, 13 Apr 2017 19:22:21
جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ یون بیونگ سی نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ امریکا شمالی کوریا پر کسی بھی پیش بندی کے طور پر کیے جانے والے حملے سے قبل سیؤل سے مشورہ کرے گا۔
View more
Thu, 13 Apr 2017 19:19:47
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے جرمنی کے آخم شٹائنر کو اس عالمی ادارے کے ترقیاتی پروگرام کا نیا سربراہ نامزد کر دیا ہے۔ آخم شٹائنر بین الاقوامی سطح پر انتظامی اور ترقیاتی امور کا وسیع تر تجربہ رکھتے ہیں۔نیو یارک سے ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کا نیا منتظم نامزد کیے جانے والے شٹائنر اس سے قبل عالمی ادارے کے ماحولیاتی پروگرا
View more
Thu, 13 Apr 2017 19:15:49
یوکرائن کی جانب سے اپنے مشرقی حصے میں روس کی پشت پناہی سے سرگرم باغیوں کے خلاف کارروائی کے آغاز کو تین سال مکمل ہو رہے ہیں اور اس تنازعے کے خاتمے کے امکانات دور دور تک نظر نہیں آ رہے۔ان تین برسوں کے اندر اندر یورپی براعظم پر جاری اس واحد جنگ میں دَس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا تب تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا، جب فروری 2014ء میں اس ملک کے دارالحکومت کییف کی سڑ
View more
Thu, 13 Apr 2017 18:54:00
بنگلہ دیش میں حکام کے مطابق ایک کالعدم عسکریت پسند تنظیم کے سربراہ اور اس کے دو ساتھیوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ ان افراد پر سن 2004 میں ایک معروف اسلامی مزار پر ایک برطانوی سفارت کار پر دستی بم حملے میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ ا س حملے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے، اس دستی بم حملے کا ہدف برطانوی ہائی کمشنر انور چوہدری تھے، جو بال بال بچ گئے تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy