Tue, 11 Apr 2017 20:00:48
چکیری تھانہ علاقہ میں پولیس نے جانوروں سے لدے ڈی سی ایم کو چیکنگ کے دوران پکڑلیا ہے، جانوروں کو اناؤ کے سلاٹر ہاؤس لے جایا جا رہا تھا، معاملے میں دو افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
View more
Tue, 11 Apr 2017 19:53:28
بیل گاوی ضلع کے بیل ہونگل تعلقہ کے گنی کوپا گاؤں کے رہنے والے بی ایس ایف جوان نے زہر کھا کر پیر کی دیر شب خود کشی کر لی۔
View more
Tue, 11 Apr 2017 19:47:05
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ شراب بندی کے ساتھ ساتھ ریاست میں جہیز کی رسم اور بچوں کی شادی کے خلاف بھی مہم چلائی جائے گی ۔شراب بندی کے بعد اب ان برائیوں کو بھی سماج سے دور بھگانا ہے، ہم نے محسوس کیا ہے کہ لوگ کھلے عام جہیز لینے لگیں ہیں، بابائے قوم مہاتما گاندھی کے خیالات پر منعقد قومی مشاورت میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پبلک ڈائیلاگ پروگرام میں خواتین نے جہیز کی رسم اور بچوں کی شادی معا
View more
Tue, 11 Apr 2017 19:41:40
ہندوستان کی بیڈمنٹن ا سٹار پی وی سندھو عالمی بیڈمنٹن فیڈریشن (بی ڈبلیوایف) کے کھلاڑی کمیشن میں عہدے کے دعویداروں میں شامل ہیں۔ ایتھلیٹ کمیشن میں کل 4 مقامات کے لئے ایک اور مرد کھلاڑی نکھار گرگ بھی عہدہ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ گرگ کو نامزدگی اس لئے کیا گیا کیونکہ انہوں نے بی ڈبلیوایف کھلاڑی کمیشن میں ایک جگہ کے لئے انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
View more
Tue, 11 Apr 2017 19:32:53
دوسری ہند۔بھوٹان بگ بور نشانے بازی چیمپئن شپ میں ہیرا سنگھ نے دو طلائی تمغے جیتے ہیں۔ ٹیم مقابلے میں ہیرا سنگھ، پردیپ مہادیو اور کیلاش چند کی ٹیم نے 1647 کے اسکور کے ساتھ طلائی تمغہ حاصل کیا۔ہندوستانی شوٹر تین سو میٹر سٹینڈرڈ رائفل پوزیشن مقابلے کے ذاتی اور ٹیم مقابلوں میں چھائے رہے۔
View more
Tue, 11 Apr 2017 19:28:50
ہندوستان کے ارمان ابراہیم سپر ٹروفیاو ایشیا سیریز میں بارش اور گاڑی میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔ایف ایف ایف دوڑ ٹیم کی قیادت کر رہے ارمان نے پہلی ریس میں چھٹے مقام سے شروعات کی تھی۔
View more
Tue, 11 Apr 2017 19:26:21
ہندوستان کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی جوشنا چنپپا عالمی اسکواش چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ جوشنا نے دنیا کی نو نمبر کی کھلاڑی انگلینڈ کی یلیسن واٹرس کو شکست دے کر پی ایس اے عالمی چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے، ابھی جوشنا اگلے دور میں مقابلہ انگلینڈ کی یملی وٹلی یا فرانس کی دوسری سیڈ ہیملی رسیم سے ہوگا۔
View more
Tue, 11 Apr 2017 19:17:56
وراٹ کوہلی اپنی کندھے کی چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل کے اس سیشن میں اب تک ایک بھی میچ نہیں کھیل پائے ہیں اور اب ان کی محبوبہ اداکارہ انوشکا شرما ان حال چال جاننے بنگلور پہنچی ہیں۔ وراٹ اور انوشکا کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اس میں انوشکا اور وراٹ دونوں ایک گھر سے باہر نکلتے نظر آ رہے ہیں۔وراٹ کی جگہ رائل چیلنجرز کی ٹیم کے کپتانی ابھی شین واٹسن کے پاس ہے۔
View more
Tue, 11 Apr 2017 19:11:55
کولکاتا نائٹ رائڈرس کے خلاف متاثر کن جیت درج کرنے کے بعد اعتماد سے بھری ممبئی انڈینس کی ٹیم انڈین پریمیئر لیگ میں کل یہاں موجودہ چمپئن سن رائزرس حیدرآباد کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ ہوگا جس میں نتیش رانا اور ہاردک پنڈیا جیسے کھلاڑی ایک طرف ہوں گے تو افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان دوسری طرف، جنہوں نے اب تک اپنی بولنگ سے کافی متاثر کیا ہے۔ ممبئی انڈینس کو گزشت
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy