Tue, 28 Mar 2017 19:44:03
وراٹ کوہلی کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے سری لنکا کو اسی کی سرزمین پر سال 2015 میں شکست دے کر ٹیسٹ سیریز جیت کا جو سلسلہ شروع کیا تھا، وہ مسلسل جاری ہے۔عالمی نمبر ون ٹیم انڈیا نے اب ورلڈ نمبر دو آسٹریلیا کو 2-1 سے شکست دے کر مسلسل ساتویں سیریزمیں جیت درج کر لی ہے۔ منگل کو اس نے دھرم شالہ میں کنگارو ٹیم کو 8 وکٹ سے ہرا دیا۔
View more
Tue, 28 Mar 2017 19:34:48
ا)چین نے کہا ہے کہ امید ہے جلد پاکستان میں لوڈ شیڈنگ ماضی کا قصہ بن جائے گی، سی پیک سے ہر گھر روشن ہو گا۔ پاکستان میں چین کے نائب سفیر لیجیان چاؤ نے سماجی رابطے کی وئب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ چینی لوگ پاکستان کی امداد کرنے کیلئے مخلص ہیں۔
View more
Tue, 28 Mar 2017 19:28:39
جرمنی کے ایک عجائب گھر سے 40 لاکھ امریکی ڈالر کی مالیت کا ایک بڑا سونے کا سکہ چوری ہوگیا ہے۔اس کینیڈین سکے کو ’بگ میپل لیف‘ کے نام بھی پکارا جاتا تھا اور اس کی مالیت دس لاکھ ڈالر ہے تاہم سو کلو گرام خالص 24 قیراط سونے کی وجہ سے آج کے دور میں اس کی مالیت کہیں زیادہ ہے۔یہ سکہ برلن کے بوڈ میوزیم سے رات کے وقت چرایا گیا۔تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ چور الارم سسٹم سے کیسے بچ نکلے یا نصف میٹر چوڑے سکے کو کی
View more
Tue, 28 Mar 2017 19:24:58
)امریکا کے وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن جمعرات تیس مارچ سے ترکی کا دورہ شروع کریں گے۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق اس دوران ٹلرسن ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کریں گے، جس میں شام کی جنگی صورت حال کے موضوع کو فوقیت حاصل رہے گی۔
View more
Tue, 28 Mar 2017 19:04:45
سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ امریکی حمایت کے ساتھ الرقہ کی بازیابی کا آپریشن شروع کرنے والی سیرئین ڈیموکریٹک فورسز کو دہشت گرد تنظیم ’ اسلامک اسٹیٹ‘ کے جہادیوں کے حملے کا سامنا ہے۔
View more
Tue, 28 Mar 2017 18:47:59
افغانستان میں ایک زخمی طالبان جنگجو کو ہلاک کرنے کا جرم ثابت ہونے پر برطانوی میرین کو سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
View more
Tue, 28 Mar 2017 18:29:34
جنوبی یمن میں حکومت کے زیر استعمال ایک کمپاؤنڈ پر کیے گئے ایک خودکش حملے میں کم از کم گیارہ افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔
View more
Tue, 28 Mar 2017 18:26:15
اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر کی امن کوشش کی حمایت کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات واشنگٹن میں امریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی کے اجلاس میں کہی۔
View more
Tue, 28 Mar 2017 18:19:51
برطانوی حکام کے مطابق ابھی تک ایسے کوئی بھی شواہد نہیں ملے ہیں، جن کی بنیاد پر یہ کہا جا سکے گا کہ لندن میں حملہ کرنے والے خالد مسعود کا تعلق اسلامک اسٹیٹ یا القاعدہ سے تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy