Wed, 03 Oct 2018 19:16:14
پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے ریاستی سکریٹری محمد فیاض کی قیادت میں پاپولرفرنٹ کی جانب یکم اکتوبر کو کوئمبتور میں واقع NIAدفتر پر تفتیش کے نام پر مسلم نوجوانوں کو روزانہ حاضری دینے پر مجبور کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
View more
Wed, 03 Oct 2018 19:09:45
دس دن قبل اپنے مطالبات کو لے کر ہریدوار سے شروع ہو ئی کسان کرانتی یاترا منگل کی دیر شب دہلی پہنچ کر ختم ہو گئی۔ کسان تنظیموں اب اپنے اپنے گھروں کو واپس ہونے لگی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دہلی کی سرحد سے ملحق علاقوں میں ٹریفک بھی معمول پر آگیا ہے۔ منگل کی صبح اپنے مطالبات کو لے کر یوپی گیٹ، آنند وہار اور اپسرا بارڈر پر مظاہرین کسانوں کے حکومت کے ذریعہ کئی مطالبات مان لئے جانے کے باوجود کسان اس بات پر بضد
View more
Wed, 03 Oct 2018 19:02:40
مدھیہ پردیش میں اگلے مہینے سے بجلی مہنگی ہو سکتی ہے ۔ در اصل ایم پی پاور مینجمنٹ کمپنی نے ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا حوالہ دے کر بجلی ریگولیٹری کمیشن کو فیوز کاسٹ ایڈجسٹمنٹ ( ایف سی اے) مں 22پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی تجویز بھیجی تھی جسے ریگولیٹری کمیشن نے منظوری دے دی ہے
View more
Wed, 03 Oct 2018 17:47:48
جنوبی کینرا ضلع پنچایت دفتر کے ایک آفیسر کو اینٹی کرپشن بیورو کے افسران نے اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب وہ ایک ایجنسی کو سرکاری سبسیڈی کی رقم جاری کرنے کے لئے 30ہزار روپے رشوت وصول کررہا تھا۔
View more
Wed, 03 Oct 2018 17:22:01
تباہ کن زلزلے اور سمندری طوفان کا نشانہ بننے والے انڈونیشیا کے وسطی جزیرے سولامیسی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1200 سے بڑھ گئی ہے۔متاثرہ علاقے سے آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے
View more
Wed, 03 Oct 2018 16:45:00
مروسی وزیر دفاع سیرگی شویگو نے کہا ہے کہ صدر ولادی میر پوٹن نے شام کو ’ ایس 300‘ دفاعی نظام کی فراہمی مکمل کرنے کی توثیق کی ہے۔ذرائع کے مطابق زمین سے فضاء4 میں مار کرنے والے میزائلوں پر مشتمل ’ ایس 300‘ دفاعی شیلڈ کی بیٹریاں شام کو پہنچا دی گئی ہیں۔ شویگو کاکہنا تھا کہ شام کو دفاعی نظام کی ترسیل مکمل کردی گئی ہے جس کے بعد شام کا فضائی دفاعی نظام پہلے کی نسبت زیادہ مضبوط اور مستحکم ہو گیا ہے۔
View more
Wed, 03 Oct 2018 16:34:17
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ سعودی بادشاہت امریکی فوج کے دم سے سلامت ہے۔ ایک ریلی سے تقریر کرتے ہوئے ٹرمپ نے امریکا کو سعودی عرب کا محافظ بھی قرار دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے یہ بات سعودی فرماں روا شاہ سلمان پر واضح کی ہے کہ اْن کی بادشاہت امریکی فوج کی وجہ سے قائم ہے اور اگر یہ فوجی مدد حاصل نہ ہو تو اْن کی حکومت دو ہفتے بھی قائم نہیں رہ سکتی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy